پانامہ کیس :دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے:سپریم کورٹ

12 Jan, 2017 چینل24
اسلام آباد(24 نیوز)پانامہ لیکس (Panama Case)میں وزیراعظم کے وکیل نے وزیراعظم کی نااہلی کے اٹھائے گئے معاملے کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ، جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا ، دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے ، کبھی ایک رکاوٹ کھڑی کرتا ہے تو کبھی دوسرا۔سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی ساتویں سماعت پر دلائل دیتے ہوئے مخدوم علی خان نے وزیراعظم کا قوم سے خطاب پڑھ کر سنایا ، ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بچوں سے متعلق کاروبار شروع کرنے کا لفظ استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ جدہ فیکٹری کا سرمایہ بچوں نے کاروبار کے لیے استعمال کیا ، دبئی فیکٹری کے حوالے سے جسٹس کھوسہ نے وزیراعظم کے وکیل کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی جس پر مخدوم علی خان کا کہنا تھا دبئی مل کا وجود ثابت کرنا درخواست گزار کا کام ہے۔انہوں نے معاملے پرعدالت کو کمیشن بنانے کی تجویز سامنے رکھ دی ، کمیشن دبئی جا کر الزامات کا جائزہ لے ۔ مخدوم علی خان کا کہنا تھا وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات کی پٹیشن میں بے تحاشہ تضادات ہیں جس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا امید ہے آپ پٹیشن میں تضادات پر درخواست گزار کو نااہل کرنے کی استدعا نہیں کریں گے۔جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا اگر پہلی تقریر میں کوئی بات رہ گئی تو ہو سکتا ہے دوسری تقریر میں کور کی گئی ھو ، جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا وزیراعظم کی تقریر پہلے سے تحریر شدہ تھی۔انہوں نے فی البدیع نہیں کی ، کیا یہ محض معصومانہ خطا تھی یا جان بوجھ کر چھپایا گیا؟مخدوم علی خان نے واضع کیا کہ منی ٹریل کا معاملہ نواز شریف سے متعلق نہیں ہے ، کاروبار بچوں کا ہے تو ریکارڈ بھی ان کے وکیل ہی دیں گے ، جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، کبھی ایک رکاوٹ کھڑی کرتا ہے تو کبھی دوسرا، اصل ایشو یہ ہے کہ عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔ایڈوکیٹ مخدوم علی خان نے پانامہ لیکس سماعت کے دوران وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے اٹھائے گئے معاملے کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ، ان معاملات پر آرٹیکل 184/3 لاگو نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا سپیکر کی جانب سے ریفرنس خارج ہو تو 184/3 کی درخواست دائر ہوتی ہے ، اگر عدالت اس آرٹیکل کو ری ڈیفائن کرنا چاہتی ہے تو اس پر کل دلائل دوں گا۔

Watch Live News

مردم شماری: اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

27 Feb, 2017 اب تک

مردم شماری: اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینانچیف ادارہ شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ... مزید

رینجرز کے کراچی میں چھاپے، دس ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

27 Feb, 2017 نیو

کراچی : رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دس ملزمان کو گرفتارکرک ... مزید

صبح کے وقت ڈیرھ منٹ کی ایسی مشق جو آپ کو دن بھر کیلئے تیار کرتی ہے

27 Feb, 2017 نیو

لاہور: کہتے ہیں کہ اگر دن کا آغاز ہی سیرحاصل انداز میں نہ ہو تو دن بھر کام کی صلاحیت پر فر ... مزید

ہر حال میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھوں گا، شیخ رشید

27 Feb, 2017 نیو

لاہور: پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد کا اعلان ہوتے ہی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ش ... مزید

کراچی: کروڑ پتی باپ، بیٹا پولیس اہلکار گرفتار، ملکی، غیر ملکی کرنسی، سونا، پرائز بانڈ برآمد

27 Feb, 2017 نوائے وقت

نیب نے لطیف آباد نمبر 9 کراچی میں کارروائی کرکے سپاہی اور سابق ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرلی ... مزید

اداکارہ میرا ملکی حالات سے تنگ آگئیں

27 Feb, 2017 نیو

لاہور : معروف لالی ووڈ اداکارہ میرا ملکی حالات سے تنگ آگئیں اور دبئی میں سکونت اختیارکرنے  ... مزید

عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کا پاکستان میں انعقاد پاگل پن قرار دےدیا

27 Feb, 2017 اب تک

عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کا پاکستان میں انعقاد پاگل پن قرار دےدیاچیئرمین پاکستان تحری ... مزید

سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کے کمروں سے اشیا چرانے والا گروہ گرفتار

27 Feb, 2017 نیو

القصیم :سعودی عرب کو پرامن ملک کہاجاتا اگراعدادوشمار دیکھے جائیں تو سسب سے کم جرائم کی شرح ... مزید

زہریلے پانی نے شہریوں کو زندہ لاشوں میں تبدیل کردیا،خورشید اقبال

27 Feb, 2017 نیو

کراچی: کراچی کے شہری زہریلا پانی پینے پر مجبور ہوگئے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے زہر نما پانی فرا ... مزید

ایران نے پاکستانی کینو کی درآمد سے پابندی ہٹا لی

27 Feb, 2017 نیو

اسلام آباد: ایران کی وزارت زراعت نے پاکستانی کینو کی درامد سے پابندی ہٹالی ہے،وزیر تجارت خ ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB