گوگل کی پاکستان کو آئی ٹی اور ای کامرس کی ترقی میں تعاون کی پیش کش

12 Jan, 2017 اب تک
گوگل کی پاکستان کو آئی ٹی اور ای کامرس کی ترقی میں تعاون کی پیش کشگوگل کمپنی نے پاکستان کو آئی ٹی، ای کامرس کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون کی پیش کش کر دی۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی گوگل کمپنی کی ڈائریکٹر این لیون نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران این لیون نے وزیرخزانہ کو پاکستان میں آئی ٹی اور ای کامرس کی ترقی اورسرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون کی پیش کش کی۔ جس پر وزیرخزانہ نے کہا کہ وہ اس ضمن میں جامع پلان پیش کریں تاکہ متعلقہ محکموں سے اس بارے میں مشاورت کی جا سکے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت تمام مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو برابر کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، جبکہ معاشی بحالی کے بعد عالمی اداروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے دوسری بہترین مقام قرار دیا ہے۔ اسحاق ڈار کا مزید کہن تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر میں کئی نئ کمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: