وزیراعلیٰ شہباز شریف٬ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ مولانا سلیم اﷲ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ اور ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اﷲ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مولانا سلیم اﷲ خان مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دین اسلام کی ترویج کیلئے بے پناہ کام کیا اور مرحوم کی دینی علوم کی ترویج کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.