شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے

image
عالمی بنک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹلینا جارجیوا( Ms.Kristalina Georgieva)نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران پنجاب کی ترقی اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے شاندار اقدامات پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے عزم کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہم آپ کا ویژن متاثر کن ہے -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور آپ پنجاب میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں - میں تعلیم کے شعبہ میں آپ کی شاندار کارکردگی سے متاثر ہوں، اسی طرح صحت کے شعبہ میں بھی آپ کی کارکردگی مثالی ہے خصوصا ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا بہترین پروگرام شروع کیا گیا ہے- 100 میگا واٹ کے سولر منصوبے کے حوالے سے 6 سینٹ کا ٹیرف لینا آپ کی شاندار کامیابی ہے جس پر میں آپ کو مبارکباد دیتی ہوں -

انہوں نے کہا کہ آپ کے بارے میں سن رکھا ہے کہ ادھر آپ کی قیادت میں پلاننگ ہوتی ہے اور ادھر منصوبے عملی شکل میں آجاتے ہیں، بلا شبہ آپ محنت کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں قوم کے اربوں روپے بچا کر شاندار کام کیا اور اس پر وزیر اعلی شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں-انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کم سے کم وقت میں ہنر مند بنانے کیلئے آپ کے جذبے کی دل سے قدر کرتی ہوں اور اس ضمن میں عالمی بنک جو بھی ہو سکا وہ کر ے گا-انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے -
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.