وزیراعلیٰ کی زیرصدار ت اجلاس، ’’خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام‘‘ کی منظوری

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں ’’خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام‘‘کے حوالے سے قائم صوبائی سٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ’’خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام‘‘ کی منظوری دی گئی۔

پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام کا آغاز کیا جائے گااوراس پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلا یا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام ماں اور بچے کی صحت کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتی ہے۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے موثر میکانزم بنایا جائے کیونکہ مانیٹرنگ کا جامع نظام انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی ماؤں اوربچوں کی صحت کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں اوراس میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکمے کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام د یں اوراس حوالے سے متعین کردہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کیا جائے کیونکہ ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے اس پروگرام کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے،لہذا ہم نے ملکراس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے ۔اس پروگرام پر پیش رفت کا میں خود جائزہ لوں گا۔ سٹنٹنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ اس پروگرام پر عزم اور محنت سے کام کرنا ہوگا۔روایتی سوچ او ررویو ں کو بدل کر جدت اور انفرادیت سے کام کرنا ہے اور تمام متعلقہ محکموں نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ اس ضمن میں قائم کردہ صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی خود صدارت کروں گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پروگرام کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔ممبر ہیلتھ ،منصوبہ بند ی و ترقیات نے پروگرام کے اہم خدوخال اوراس پر عملدر آمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، بیگم ذکیہ شاہنواز، خواجہ سلمان رفیق، سید ہارون سلطان بخاری، خواجہ عمران نذیر، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.