پنجاب میں ایس ایم ایز ، ٹیکسٹائل، لائٹ انجینئرنگ، لیدر اور ایگروبیسڈ انڈسٹریز کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں:شہباز شریف

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر، جینوا کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ارنچاگونزالے (Ms Arancha Gonzalez)نے ملاقات کی جس میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ایگروبیسڈ انڈسٹریز ، سکل ڈویلپمنٹ اور کاروباری مواقع بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-

انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر نے پنجاب حکومت کے ساتھ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs)کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق کیا اوراس ضمن میں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کا وفد پنجاب کا جلد دورہ کرے گا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی ایگزیکٹوڈ ائریکٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چھوٹے و درمیان درجے کے کاروبار کے فروغ ، ٹیکسٹائل، لائٹ انجینئرنگ، لیدر اور ایگروبیسڈ انڈسٹریز کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں اوران شعبوں کو پائیدار بنیادو ں پر آگے بڑھانا وقت کا تقاضا ہے تا کہ ان شعبوں سے وابستہ پاکستانی کاروباری حضرات کو عالمی منڈی تک رسائی حاصل ہو -انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کومعیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے شعبے کو پائیدار بنیادو ں پر ترقی دینے کیلئے جدید تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہو گا-انہوں نے کہا کہ جدید تربیت اور استعداد کار بڑھا کر سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائززکے شعبہ میں حیران کن نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں - ایگروبیسڈ انڈسٹریز کا فروغ دیہی آبادی کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کرے گا-ایگروبیسڈ انڈسٹریز کی پائیدار بنیادوں پر ترقی سے دیہی معیشت پر کثیرالجہت نوعیت کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے- انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے شعبہ میں بھی بے پناہ کام کرنے کی ضرورت ہے - پنجاب حکومت نے تعلیم ، صحت ، پولیس اور دیگر شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلابی نوعیت اقدامات اٹھائے ہیں -لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دیہی اراضی کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کو سمارٹ فونز کے ذریعے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے ایک جامع پروگرام پر عملدرآمد کر رہی ہے - ہنرمند بنانے کے پروگرام پرعملدرآمد کیلئے عمارتوں پر نہیں بلکہ نوجوانوں پر سرمایہ کی جا رہی ہے -سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے شعبہ میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے انٹر نیشنل ٹریڈ سنٹر کی معاونت اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں - ہمیں خوشی ہو گی کہ انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر اس ضمن میں اپنی مہارت فراہم کرے تا کہ صوبے میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کو پائیدار بنیادوں پر فروغ حاصل ہو اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کو فروغ دینے سے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹس تک رسائی حاصل ہو گی - ایگزیکٹوڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر ارنچاگونزالے نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خصوصا پنجاب میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں - پاکستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی کم ہوئی ہے - انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے شعبہ کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ معاونت کریں گے - پنجاب میں زرعی مصنوعات اور سروسز سیکٹر میں بھی بڑے مواقع موجود ہیں - انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل  ٹریڈ سنٹر کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تیزی سے آگے کی جانب پیشرفت کی جائے گی- وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان ، صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حمید ہ وحید الدین ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے چیف ایڈوائزر(Mr. Mathew Wilson ) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ ، سینئر ایڈوائزر انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر ڈاکٹر محمد سعیدکے علاوہ پنجاب حکومت کے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.