انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

07 Feb, 2017 ہماری ویب
کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

محمد عمران خان چشتی کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 8فروری 2017ء سے 22فروری 2017ء تک اپنے متعلقہ کالجو ں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع حبیب بینک کی برانچ اور بورڈ کی جانب سے نامزد یو بی ایل کی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز پیر 27 فروری 2017ء تک متعلقہ سیکشن سے تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو ریگولر اور پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم مقررہ تاریخ تک جمع نہ کرواسکیں وہ 23فروری سے یکم مارچ تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 2مارچ سے 7مارچ تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 8مارچ سے 13مارچ 2017ء تک پندرہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ یو بی ایل کی جن برانچوں میں پرائیویٹ امیدوار امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں ان میں ناگن چورنگیسیکٹر 11-H نارتھ کراچی، رحیم آباد نصیر آباد ایف بی ایریا شاہراہ پاکستان، کے ایریا کورنگی نمبر پانچ، سمیع ٹاور قادری مارکیٹ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن نمبر تین نزد میٹرو سینما، ملیر ٹاؤن نیشنل ہائی وے، شہید ملت روڈ بالمقابل کراؤن پلازہ، حامد اسکوائر بلاک تھری گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری، نشتر روڈ بالمقابل زولوجیکل گارڈن اور بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ کی برانچیں شامل ہیں۔

 

Click here for Online Academic Results

Watch Live News

کراچی میٹرک بورڈ: نہم جماعت کے انرولمنٹ کارڈ 3اپریل سے جاری کئے جائیں گے

30 Mar, 2017 ہماری ویب

تمام الحاق شدہ  ... مزید

کراچی میٹرک بورڈ: سالانہ امتحانات کا پہلا دن

29 Mar, 2017 ہماری ویب

اور شیڈول کے مط ... مزید

کراچی میٹرک بورڈ٬ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا

24 Mar, 2017 ہماری ویب

چیئرمین میٹرک  ... مزید

کراچی میٹرک٬ 28 مارچ سے سالانہ امتحانات کا آغاز٬ تیاریاں مکمل

13 Mar, 2017 ہماری ویب

شیڈول کے مطابق  ... مزید

کراچی میٹرک بورڈ: مختلف فارمز کی آخری تاریخ میں توسیع

09 Mar, 2017 ہماری ویب

تمام طلبہ و طال ... مزید

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال2016کے نتائج

09 Mar, 2017 ہماری ویب

1488کامیاب قرار پا ... مزید

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: اسکروٹنی فارم اور مارک شیٹس---

07 Mar, 2017 ہماری ویب

محمد عمران خان  ... مزید

انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر اور آرٹس و پرائیویٹ کے ضمنی نتائج

03 Mar, 2017 ہماری ویب

مذکورہ نتائج ہ ... مزید

انٹرمیڈیٹ: کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے ضمنی نتائج کا اعلان کردیا گیا

02 Mar, 2017 ہماری ویب

ناظم امتحانات  ... مزید

انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے ضمنی نتائج کا اعلان

01 Mar, 2017 ہماری ویب

مذکورہ نتائج ہ ... مزید

Load More

Comments & Reviews

Assalam o alaikum Plz bta dan k fsc supply result kb ayee gaaa ..plzzzzzzz bta dainnnn
syeda tamnaa, karachii Feb 08, 2017

Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB