وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں سندھ کے شیرازی برادران نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کا اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر طے ہونے کو ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کی جانیوالی کاوشیں رنگ لارہی ہیں اورحکومت کے ٹھوس اقتصادی پروگراموں کے باعث پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تیزرفتار ترقی سے عوام کی ترقی کے مخالفین کو تکلیف ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الزام تراشی ،اورجھوٹ کی سیاست کسی طورپر بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔مسلم لیگ (ن ) نے ہمیشہ سیاست میں شائستگی ،رواداری اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے- گالم گلوچ اوردشنام طرازی دراصل شکست خوردہ عناصرکی ذہنی پسماندگی کی عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام بے لوث خدمت کرنے والوں اورانتشار پھیلانے والوں کو جان چکے ہیں-وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کریں گے-ملاقات کرنیوالوں میں ممبر قومی اسمبلی سید ایازعلی شاہ شیرازی، سابق ایم این اے سید شفقت علی شیرازی اور مسلم لیگ (ن) ٹھٹھہ کے ضلعی صدر محمد حنیف میمن شامل تھے-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.