TPL Maps اور NUST کے درمیان آوازکے ذریعے نیوی گیشن متعارف کرانے کے لیے معاہدہ---

image
اردوزبان میں آواز کے ذریعے انٹریکشن پر مبنی فیچر مقامی نیو ی گیشن میں منفرد اور نمایاں تجربہ ثابت ہوگا



کراچی (14فروری، 2017) : TPL Maps جوکہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل میپنگ سولوشن ہے او ر TPL Trakkerکا حصہ ہے،کا نیشنل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد (NUST) کے ذیلی ادارے اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز (SEECS) کے درمیان ایک ایسے سافٹ ویئر کی تیاری کے لیے معاہدہ طے پایا ہے جو آوازکے ذریعے نیوی گیشن فراہم کرے گا۔

یہ پاکستان میں متعارف کرایا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا فیچرہو گا جو اردو اورپاکستانیوں کے انگریزی لب و لہجہ کے ذریعے آواز پر مبنی سہولت فراہم کرے گا اور پروڈکٹ میں جدت لاتے ہوئے مارکیٹ میں موجود دیگر ایپلیکیشنز کے مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

نیوی گیشن کا یہ فیچر ہمارے صارفین کونہ صرف انگریزی زبان میں بلکہ اردو زبان میں بھی آواز کی کمانڈ کے ذریعے راستہ تلاش کرنے میں مدد کرے گا۔ایپلیکیشن میں ٹائپنگ کے دوران صارفین کی املاء کی غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیچر پاکستان میں میپ ایپلیکیشن استعمال کرنے والوں کے لیے منفرد اور نمایاں تجربہ ثابت ہوگا ۔ نئی ٹیکنالوجی انگریزی اور اردو کے مختلف لب و لہجہ میں دی گئی وائس کمانڈز کوسمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس طرح پاکستانی عوام کے بولنے کے انداز اورلب ولہجے کے لیے انتہائی موزوں ثابت ہوگی ۔ آواز پر مشتمل نیوی گیشن سسٹم موجودہ TPL Maps ایپلیکیشن میں نئے ویلیو ایڈڈ سروس کے طور پر انسٹال کیا جائے گا ۔

TPL Mapsایپلیکیشن میں اس نئے فیچر کے اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے TPL Mapsکے سربراہ عدیل ہاشمی نے کہا،’’مسلسل جدت کے ذریعے صارفین کو بہترین ممکنہ میپنگ سلوشن فراہم کرنا ہمارانصب العین ہے اور پہلے پاکستانی میپنگ سولوشن ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ کہ ہم قو می زبان اردو میں بھی ایپ کو متعارف کروائیں۔ TPL Maps میں نئے فیچرز کا اضافہ صارفین کو سہولت اور استعمال میں آسانی فراہم کرے گااور ایک بہترین ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پرہمیں مزید مستحکم کرے گا۔‘‘

اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے SEECSکے پرنسپل ڈاکٹر حسن زیدی نے کہا،’’ہم پاکستان میں Mapsکے شعبہ میں جدت کا حصہ بننے پربے حد خوش ہیں۔ TPLکے ساتھ یہ تعاون ہمارے طلبا ء اور اساتذہ کو تجربات کرنے اورایک ایسا ڈومین میں کام کرنے کے قابل بنائے گا جس پر پاکستان میں آج تک کسی نے کام نہیں کیا۔ مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس مستقبل کی ٹیکنالوجی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں اداروں کے درمیان پہلی شراکت ہے جو ملک میں ٹیکنالوجی کی شاندار پیش رفت کو مزیدآگے لے کر جائے گی۔ ‘‘

یہ ایپلیکیشن آن اسکرینkey board کے ذریعے آسان اور بہترین یوزرزانٹرفیس کے استعمال کو یقینی بناتا ہے اور سسٹم کے ذریعے روٹ اور ٹرانزٹ کے ٹائم کا حساب لگاکر صارفین کی سہولت کے لیے مقامات کی فوراً نشاندہی کرے گا جس کی بدولت وہ مختلف مقامات اور راستوں پرجلد اور باآسانی پہنچ سکیں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.