کیا نوکیا 3310 واپس لا رہا ہے؟

16 Feb, 2017 بی بی سی اردو
کچھ حلقوں سے یہ اقواہیں سننے کو مل رہی ہیں کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا اپنے فونز کا مقبول ماڈل نوکیا 3310 مارکیٹ میں دوبارہ متعارف کروانے والی ہے۔
نوکیا

سنہ 2000 میں اگر آپ موبائل فون خریدنے کے خواہشمند ہوتے تو 3310 شائد آپ کے پسندیدہ فونز کی فہرست میں ہوتا

کچھ حلقوں سے یہ اقواہیں سننے کو مل رہی ہیں کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا اپنے فونز کا مقبول ماڈل نوکیا 3310 مارکیٹ میں دوبارہ متعارف کروانے والی ہے۔

ایک خاص عمر کے موبائل فون صارفین کے لیے اس مضبوط فون کی واپسی کا امکان بہت خوشی کا باعث ہے۔

سنہ 2000 میں اگر آپ موبائل فون خریدنے کے خواہشمند ہوتے تو 3310 شائد آپ کے پسندیدہ فونز کی فہرست میں ہوتا۔

تاہم جب بی بی سی کے پروگرام نیوز بیٹ نے نوکیا سے رابطہ کیا تو کمپنی نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کر دیا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اطلاعات سے ہم بھی انتہائی خوش ہیں مگر جیسا ہم نے ماضی میں بھی کہا ہے کہ ہم افواہوں یا قیاس آرائیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرتے۔

آئی فونز اور اینڈروئڈ فونز کی دنیا میں 17 سال پرانے اور سنیک گیم کھیلنے کے لیے معروف ہونے والے نوکیا 3310 کی واپسی غیر میوقع لگتی ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس کی مانگ ہو سکتی ہے۔

آئی ٹائمز کے ٹیکنالوجی کے نائٹ ایڈیٹر ایلسٹر چارلٹن نے نیوز بیٹ کی ٹیم سے باتک ی تو ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ میری دادی یہ فون استعمال کرسکتی ہیں جبکہ انھیں یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ آئی فون یا اینڈروئڈ فون کی ابتدا کہاں سے کرنی ہے۔‘

’آپ کسی میلے میں اپنا 20 پاؤنڈ والا فون لے جا سکتے ہیں اور شیشے کی سکرین والا اپنا مہنگا فون گھر چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ بیک پیکرز اور ان جیسے لوگ بھی اس فون کو اس کی مضبوطی، کم قیمت، اور لمبی چلنے والی بیٹری کی وجہ سے پسند کر سکتے ہیں۔‘

سمارٹ فونز کے بہت سے صارفین اپنے موبائل فونز کی بیٹری کے بارے میں شکایت کرتے ہیں اور یہ 3310 کے لیے اہم کامیابی ہو سکتی ہے۔

نوکیا

'اگر اس میں وٹس ایپ، فیس بک جیسی چیزوں کی رسائی ہو تو شاید یہ جگہ بنا سکے۔'

ٹیک ہب نامی ٹیکنالوجی کمپنی کی سی ای او ایلزبتھ وارلی کا کہنا ہے کہ ’3310 میں لوگوں کی دلچسپی یہ ظاہر کرتی ہے کہ اب بھی بیٹری بہت سے صارفین کے لیے اہم ترین عنصر ہے۔‘

ایلسٹر چارلٹن کا مزید کہنا ہے کہ 3310 کی واپسی کے بارے میں سب سے پہلے خبر دینے والے وینچر بیٹ کاہلکار ایون بلاس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں لیک ہونے والی خبروں کے لیے ایک مصدقہ شخصیت ہیں اور ان کی اکور پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ آج کی مارکیٹ میں کامیاب ہونے کے لیے نوکیا کو 3310 کے فیچرز میں جدت لانی ہوگی۔

’اگر اس میں وٹس ایپ، فیس بک جیسی چیزوں کی رسائی ہو تو شاید یہ جگہ بنا سکے۔‘

Watch Live News

بنگلور : عجیب وغریب آپریشن نے دنیا کو حیران کردیا

20 Jul, 2017 نیو

نئی دہلی:طب کے شعبے میں آپریشن یا سرجری کو اہم ترین طریقہ علاج قرار دیا جاتا ہے اور جو مرض ... مزید

دبئی کی ٹیکنالوجی فرم مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا گھومنے والا گنبد بنا رہی ہے

20 Jul, 2017 نیو

مکہ مکرمہ :دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیکنالوجی فرم مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا گھوم ... مزید

لائیو پروگرام میں ’ نشے ‘ کا طریقہ بتانے والی خاتون اینکر معطل

20 Jul, 2017 نیو

قاہرہ:کبھی کبھار نیوز کاسٹر اور ٹی وی کی معروف شخصیات کو زیادہ چلاکی مشکل میں ڈال دیتی ہے  ... مزید

لندن، سائیکل کی خاتون مالک نے چور کو چکمہ دے کر سائیکل واپس لے لی

19 Jul, 2017 نیو

لندن: لندن میں چوری ہونے والی سائیکل کی خاتون مالک نے چور کو چکمہ دے کر اپنی سائیکل واپس ل ... مزید

سعودی عرب میں فقیروں نے پیسہ کمانے کے لیے خودکو خاکروب پیش کردیا

19 Jul, 2017 نیو

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ اور ریاض میں فقیر پیسے کمانے کے لیے خود کو خاکروب کے طور پر پیش ... مزید

برطانیہ میں خاتون کی آنکھ کے اندر سے 27 کانٹیکٹ لینز نکال لیے گئے

19 Jul, 2017 نیو

لندن: برطانیہ میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے آپریشن میں 67 سالہ خاتون کی آنکھ کے اندر موجود  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB