امریکا میں دہرے قتل کی واردات فیس بک پر لائیو نشر

17 Feb, 2017 نیو
شکاگو:امریکی ریاست شکاگو کی پولیس حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں دوہرے قتل کے جرم میں ملوث ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔ شکاگو میں دہرے قتل کے اس سنگین جرم کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹٴفیس بک لائیو' میں براہ راست نشر کیا گیا۔ شکاگو میں دوہرے قتل کا یہ واقعہ اور ظالمانہ کارروائی کو فیس بک کی ٴلائیوٴ سروس سے براہ راست نشر بھی کیا گیا جس پر پورے امریکا میں ایک صدمے کی لہر دوڑ گئی ۔ شکاگو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرخ کار کو روک کر اس میں موجود تین افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک دو سالہ بچہ اور 26 سالہ شخص ہلاک اور 20 سالہ لڑکی جو مقتول بچے کی خالہ بتائی جاتی ہیں پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہناتھا کہ دوہرے قتل کا یہ واقعہ جرائم پیشہ مافیا کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ تاہم پولیس قاتل کی تلاشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس چیف ایدی جونسن نے کہا کہ شکاگو میں قتل جیسے جرائم عام ہوتے جا رہے ہیں اور انہیں روکنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: