کرپشن کیوجہ سے پاکستان مویشیوں کا باڑہ بن گیا، پٹواری سے لے کر بڑے عہدے تک بدعنوانی نظر آئیگی: سپریم کورٹ

17 Feb, 2017 نوائے وقت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے حوالے سے ایک مقدمہ میں آبزرویشن دی ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم نے ماتحت عدالتوں کو حکم دیا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو زیادہ سے زیادہ سزائیں دی جائیں کیونکہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان مویشیوں کا باڑہ بنا ہوا ہے۔ کانسٹیبل اور پٹواری سے لے کر بڑے عہدوں تک جائیں تو کرپشن ہی کرپشن نظر آئے گی۔ اس ماحول کو تبدیل کرنے کے لئے اپنے معاشرے کو تبدیل کرنا ہو گا۔ معاشرے کی تبدیلی کے لئے ججز، وکلائ، زمینداروں، فوج، ریڑھی بان، رکشے والے اور گدھا گاڑی چلانے والوں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے راولپنڈی کے بسال سٹیشن پر تعینات ایک کلرک احتشام الحق کی طرف سے کی گئی ایک لاکھ 94 ہزار روپے کی کرپشن کے حوالے سے مقدمے میں دائر اپیل کی سماعت کی۔ اس مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 4 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کے وکیل ظہیر الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملزم 2 سال کی سزا بھگت چکا ہے اس کے تین بچے ہیں۔ عدالت ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر اسے رہا کرنے کا حکم دے جس پر جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ بعض اوقات چیونٹی اتنی بڑی چیز اٹھاتی ہے کہ وہ چیز چلتی نظر آتی ہے نیچے چیونٹی نظر نہیں آ رہی ہوتی۔ ہم نے گذشتہ روز ایک فیصلہ دیا ہے جس میں قرار دیا ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس فیصلے کی نقول تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں جس میں ججز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں زیادہ سے زیادہ سزائیں دی جائیں۔انہوں نے کہا ماضی میں ایسے بھی واقعات ہیں کہ افسر جس پر صرف کرپشن کا الزام لگا تھا تو اس کی بیٹیوں اور بیٹوں کو کوئی رشتہ دینے کو تیار نہیں ہوتا تھا لیکن اب گاڑیاں اور بنگلے دیکھے جاتے ہیں کردار نہیں دیکھا جاتا۔ اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا جب ملک غیرمسلموں کے ہاتھ میں ہوتا تھا اس وقت محلوں میں ایک بابو تعینات ہوتا تھا جو لوگوں کی امانتیں بحفاطت ان تک پہنچاتا تھا اور اس ہندو معاشرے میں بھی بابو مسلمان کو تعینات کیا جاتا تھا۔ اس ملک نے ہمیں اتنا وقار دیا لیکن ہم نے اس کے بدلے میں اسے کیا دیا ہے۔ معاشرے میں گمراہ لوگ ہیں تو ان کو سمجھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اسلام نے میانہ روی کا حکم دیا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں ایسی صورتحال ہے کہ اگر محلے میں رہنے والا کوئی بڑا افسر گھر میں رنگین ٹی وی لے آتا ہے تو کلرک کی بیوی بھی وہی تقاضا کرتی ہے۔ کلرک بیوی کو سمجھانے کے بجائے کرپشن پر جت جاتا ہے۔ جب تک ہم یہ نہ سوچیں کہ ہم نے اپنے ملک کو کچھ دینا ہے اس وقت تک بہتری نہیں آ سکتی۔ آئین ہمیں حقوق دیتا ہے تو ریاست کے کچھ تقاضے بھی ہیں جو ہمیں پورے کرنے چاہئیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی پاسداری کرے۔ چین، ملائیشیا سمیت متعدد ممالک نے پاکستان کے بعد آزادی حاصل کی اور اس وقت وہ ترقی میں کہاں جا رہے ہیں اور ہم کہاں جا رہے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ملک میں پروبیشن آرڈیننس بھی موجود ہے لیکن اس کا کہیں استعمال نظر نہیں آتا۔ جسٹس دوست نے کہا کرپشن کرنے والے ایسے ملزمان اس دنیا میں بھی خوار ہوتے ہیں۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ جس رفتار سے کرپشن بڑھ رہی ہے اس کو روکنے کے لئے ہمیں کسی ملزم پر رحم نہیں کرنا چاہئے۔

Watch Live News

وزیر پانی و بجلی کا چاروں صوبوں کے خدشات دور کرنے کا اعلان

25 May, 2017 اب تک

وزیر پانی و بجلی کا چاروں صوبوں کے خدشات دور کرنے کا اعلانکراچی: (25 مئی 2017) وفاقی حکومت ... مزید

نوجوانوں کے لیے انسٹاگرام نقصان دہ اور یوٹیوب فائدہ مند ہے

25 May, 2017 وائس آف امریکہ اردو

سوشل میڈیا کا شمار سگریٹ اور الکحل سے زیادہ نشہ آور چیز کے طور پر کیا جاتا ہے اور یہ لت نو ... مزید

برطانیہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

25 May, 2017 نیو

برمنگھم: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں برطانیہ کے شہر بر ... مزید

شرجیل خان اپنی گواہی میں مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر کو لے آئے

25 May, 2017 نیو

لاہور: سابق مایہ ناز کرکٹر ڈین جونز اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے حق میں بول پڑے ۔ کرکٹ ... مزید

جکارتہ میں بم دھماکے میں تین پولیس اہل کار ہلاک

24 May, 2017 وائس آف امریکہ اردو

یہ دھماکہ کمپونگ میلیو ٹرمینل کے نزدیک ہوا۔ اس ٹرمینل پر بسیں اور منی ویگنیں  جکارتہ  ... مزید

جکارتہ میں بم دھماکے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک

24 May, 2017 وائس آف امریکہ اردو

یہ دھماکہ کمپونگ میلیو ٹرمینل کے نزدیک ہوا۔ اس ٹرمینل پر بسیں اور منی ویگنیں  جکارتہ  ... مزید

’ضروری تھا‘، راحت کا ہی نہیں 20 کروڑ افراد کا پسندیدہ گانا

24 May, 2017 وائس آف امریکہ اردو

گانا 8 جون 2014 کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا؛ اور تب سے اب تک اسے ہر روز تقریباً ایک لاک ... مزید

جڑی ہوئی انگلیوں والا ایسا خاندان کہ ان کی حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

24 May, 2017 نیو

نئی دہلی:جنوبی بھارت کے شہر الاپوزا کے قریب واقع گاؤں کے مقامی قبیلے کے140 افراد اجڑی ہوئی ... مزید

صوبائی وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس:آئی جی سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

24 May, 2017 اب تک

صوبائی وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس:آئی جی سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیاکراچی:(رپورٹ: ام ... مزید

حکومت اس بجٹ کو گزشتہ بجٹ کی طرح کاغذات کا ایک پلندہ نہ بنائے، سینیٹر سراج الحق

24 May, 2017 نیو

ثمرباغ: امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اس بجٹ کو گزشتہ بجٹ ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB