کرس گیل نے مصباح اور یونس کی فٹنس کو نوجوانوں کے لئے مثال قرار دے دیا

17 Feb, 2017 اب تک
کرس گیل نے مصباح اور یونس کی فٹنس کو نوجوانوں کے لئے مثال قرار دے دیاکرس گیل نے مصباح الحق اور یونس خان کو نوجوان کرکٹرز کیلیے مثال قرار دیدیا۔ جارح مزاج کیریبیئن بیٹسمین کا کہنا ہے کہ جسم ساتھ دے تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی،37 سال کا ہو چکا مگر مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ایک انٹرویو میں کرس گیل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو عروج تک لانے کیلیے وقت دینا ہوگا۔ مصباح الحق کی فٹنس کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر بیٹسمین اب بھی جوان اور تازہ دم ہیں۔ پی ایس ایل کے دوران انہیں ایکشن میں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈھلتی عمر نے ان پر اثر نہیں کیا۔ یونس خان بھی سپر فٹ ہیں یہ دونوں اسٹارز نوجوان کرکٹرز اور میرے لیے بھی ایک مثال ہیں۔جارح مزاج کیریبیئن بیٹسمین نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ 2برس تک مزید میدانوں میں نظر آؤں۔ الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ہے تاہم لیگز میں پرستاروں کو تفریح فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ کو ایک اچھی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی دوسرا ایڈیشن ہے اس طرح کے ایونٹ بڑے اسٹارز سے مزین ہوں تو شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ٹی وی رائٹس کے ذریعے آمدنی بھی بڑھتی ہے۔ پی ایس ایل درست سمت میں گامزن ہے لیکن اس کو عروج تک لانے کیلیے وقت دینا ہوگا جب کہ آئی پی ایل بھی راتوں رات مقبولیت کی منزلیں نہیں طے کرگئی تھی۔

Watch Live News

عمر اکمل کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا بھر پور جواب دینے کااعلان

17 Aug, 2017 نیو

لاہور: عمر اکمل آج کلخبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔گزشتہ روز عمر اکمل کی طرف سے کوچ مکی آرتھ ... مزید

پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

17 Aug, 2017 نیو

لاہور : پی سی بی نےعمر اکمل کی جانب سے کوچ مکی آرتھر پر مبینہ الزامات کے بعد شوکاز نوٹس جا ... مزید

آئی سی سی نے انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

17 Aug, 2017 نوائے وقت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں ... مزید

ہیڈ کوچ پر بے بنیاد الزامات ،پی سی بی کا عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

17 Aug, 2017 نوائے وقت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات لگانے ... مزید

عمر اکمل کو میڈیا سے گفتگو کرنا مہنگی پڑ گئی ۔۔۔پی سی بی نے اہم قدم اٹھا لیا

17 Aug, 2017 نیو

عمر اکمل کو میڈیا سے گفتگو کرنا مہنگی پڑ گئی ۔۔۔پی سی بی نے اہم قدم اٹھا لیا لاہور : پی سی ... مزید

عمر اکمل کے کوچ مکی آرتھر پر الزامات ، پی سی بی نے نوٹس لے لیا

17 Aug, 2017 چینل24

لاہور(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے(pcb) ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات لگانے پر مڈل آرڈر ب ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB