دیپیکا، پریانکا ، جیکولین سمیت 6 معروف اداکارائیں آڈیشن میں فیل ہو گئیں

17 Feb, 2017 نیو
ممبئی: فلم ”چلڈرن آف ہیوین“سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ایرانی ہدایتکارماجد مجیدی بھارتی فلم نگری میں فلم ”بیونڈ دی کلاوڈ“ سے قدم رکھ رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کا آڈیشن لیا لیکن انہیں مسترد کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار ماجد مجیدی نے بالی ووڈ میں اپنے پروجیکٹ ”بیونڈ دی کلاوڈ“ کے لیے فلم نگری کی صف اول کی اداکاراوں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، کنگنا رناوت، شردھا کپور، جیکولین فرنینڈس اور عالیہ بھٹ کے آڈیشن لیے لیکن یہ تمام اداکارائیں انہیں اپنی اداکاری سے متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں اور انہیں ہدایتکار نے اپنی فلم کے لیے فیل قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب آڈیشن میں فیل اداکاراوں نے فلم کے لیے مسترد ہونے کی خبروں کوجھوٹا قرار دیا ہے اور وہ میڈیا کا سامنا کرنے سے کترارہی ہیں جس سے ان خبروں کو تقویت مل رہی ہے جب کہ ہدایتکار ماجد مجیدی نے صف اول کی اداکاراوں سے مایوس ہونے کے بعد فلم کے لیے نیا چہرہ سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی تلاش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ماجد مجیدی کی فلم ”بیونڈ دی کلاو¿ڈ“ میں شاہد کپور کے بھائی اہم کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کے لیے موسیقار اے آر رحمان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: