وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس چار گھنٹے جاری رہا---

image
لاہور19 فروری : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس تقریبا چارگھنٹے تک جاری رہا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس شروع ہونے سے قبل تلاوت قرآن پاک کی-مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کی گرفتاری اوردہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس ضمن میں محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کی تعریف کی گئی اور پیشہ وارانہ انداز میں لاہور دھماکے کی تحقیقات کو آگے بڑھانے اورسہولت کارسمیت دیگر دہشت گردوں کی فوری گرفتاری پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا گیا- اجلاس میں لاہور دھماکے کے خودکش بمبار کے سہولت کار اور دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہارکیاگیا، صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی تعریف کی گئی- صوبائی ایپکس کمیٹی نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی اور ان واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی - اجلاس کے شرکاء نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدرد ی اور تعزیت کا اظہار کیا-صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکاء نے شہداء کے ورثاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.