محنت ، عزم اور جذبے سے کام کرتے ہوئے فائنل میچ کو کامیاب بنانا ہے :شہباز شریف

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کو بہترین کوارڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دینا ہیں اور اس ضمن میں آپ سب نے دن رات محنت ، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہے -

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سب محنت اور عزم کے ساتھ دن رات کام کریں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور فائنل کو کامیاب بنانے کے لئے آپ سب دن رات ایک کر دیں - وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان فائنل میچ کے انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی اور میں خود بھی اس ضمن میں رات کو کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے ساتھ میٹنگ کیا کروں گا-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.