جلد کی کریموں سے آگ لگنے کا خطرہ

19 Mar, 2017 بی بی سی اردو
ایگزما، داد یا کھجلی جیسی جلد کی بیماریوں کے لیے پیرافین سے تیار کی گئی کریموں سے استعمال کرنے والے شخص کے کپڑوں اور بستر کو آگ لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔
فلپ

کیرول ہو کے شوہر فلپ 2006 میں اچانک اسی طرح سے آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے

ایگزما، داد یا کھجلی جیسی جلد کی بیماریوں کے لیے استعمال میں آنے والی ایسی کریم، جو پیرافین سے تیار کی گئی ہیں، سے آگ لگنے کا خطرہ رہتا ہے جنھیں استعمال کرنے والا شخص خود کو جلا بھی سکتا ہے۔

اگر کوئی اس طرح کی کریم مستقل استعمال کرتا ہے اور اپنے کپڑے یا بستر کی چادر وغیرہ تبدیل نہیں کرتا تو پیرافین کی تھوڑی مقدار اس میں جذب ہوتی رہتی ہے جو ماچس یا لائٹر کے شعلے سے آگ پکڑ سکتی ہیں۔

برطانیہ میں ادویات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو کریم پیرافین سے بنی ہوں ان سب پر اس بات سے آگاہ کرنے کے لیے تنبیہی نشانات ہونے چاہیں۔

بی بی سی کی ایک تفتیشی رپورٹ کے مطابق ایسے وارننگ سائن کے باوجود بھی 2010 سے اب تک تقریبا 37 اموات ایسی ہوئی ہیں جو اس طرح کی کریم سے آگ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

کریم

جو کریم پیرافین سے بنی ہوں ان سب پر آگ لگنے کے تنبیہی نشانات ہونے چاہیں

کیرول ہو کے شوہر فلپ 2006 میں اچانک اسی طرح سے آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ انھوں نے اپنے جسم پر ایسی ہی کریم لگا رکھی تھی۔ انھوں نے سگریٹ جلانے کے لیے لائٹر جلایا جس کا شعلہ اتفاق سے اس کریم سے لگا اور انھیں آگ لگ گئی۔

کیرل نے بتایا کہ ان کے شوہر کا جلد کی بیماری کے لیے علاج چل رہا تھا جس کے لیے وہ ایسی ہی کریم استعمال کرتے رہتے تھے۔ آگ لگتے ہی ان کا بدن جل اٹھا جس کے بعد ہسپتال میں ان کی موت ہوئی۔

کیرول نے بتایا: 'جب ہم ہسپتال پہنچے تو سٹاف نے ہمیں بتایا کہ وہ تقریبا 90 فیصد تک جل چکے ہیں۔ وہ کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے۔'

اس واقعے کے بعد ہی جلد کی بیماریوں والی کریم سے ہونے والے خطرات کے طرف ماہرین کی توجہ ہوئی اور مریضوں کے تحفظ سے متعلق ایجنسی نے خبردار کیا کہ پیرافین سے تیار ہونے والی اشیا میں آسانی سے آگ لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔

شعلہ

جس پروڈکٹ میں 50 فیصد سے زیادہ پیرافین کا استعمال ہوا اس پر آگ لگنے کے خطرے کے بارے میں تنبیہی نشان ضرور ہونا چاہیے

دی میڈسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹ ریگولیٹری ایجنسی نے بھی اس سلسلے میں دو بار مزید خبردار کیا تھا لیکن ایسی کریم سے ہلاکتوں کا سلسلہ پھر بھی جاری رہا۔

ابھی حال ہی میں مذکورہ ایجنسی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جس بھی پروڈکٹ میں 50 فیصد سے زیادہ پیرافین کا استعمال ہوا اس پر آگ لگنے کے خطرے کے بارے میں تنبیہی نشان ضرور ہونا چاہیے۔

ایجنسی دوا ساز کمپنیوں پر بھی اس بات کے لیے زور ڈال رہی ہے کہ پیرافین سے تیار ہونے والی تمام ایسی کریموں کے ٹیوب اور پیکنگ پر بھی تنبیہی نشانات درج کیے جائیں۔

Watch Live News

ڈان لیکس: وزارت داخلہ کی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کی تردید

26 Apr, 2017 اب تک

ڈان لیکس: وزارت داخلہ کی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کی تردیدڈان لیکس سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ ... مزید

سابق صدر اوباما کمیونٹی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں

26 Apr, 2017 وائس آف امریکہ اردو

سابق صدر أوباما نے کہا کہ میں جو ایک واحد اہم ترین کا م کر سکتا ہوں وہ یہ ہےکہ میں قیادت ک ... مزید

اسلام آباد: کتب میلےمیں اسٹیج سے گرنے والی شاعرہ فرزانہ ناز چل بسیں

26 Apr, 2017 اب تک

اسلام آباد: کتب میلےمیں اسٹیج سے گرنے والی شاعرہ فرزانہ ناز چل بسیںاسلام آباد میں قومی کتا ... مزید

منشیات کی روک تھام، عدالتی نظام میں بہتری کے لیے اقوام متحدہ کی اعانت

26 Apr, 2017 وائس آف امریکہ اردو

بتایا جاتا ہے کہ یورپی یونین نے 2014ء سے افغانستان اور پاکستان کے لیے انصاف کا نظام بہتر ب ... مزید

چین میں مسلمان بچوں کے ”اسلامی نام“ پر پابندی عائد

26 Apr, 2017 نیو

بیجنگ : چینی حکومت نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں مسلمان بچوں کے درجنوں ناموں پر پابندی  ... مزید

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 32 رنز کا ہدف

26 Apr, 2017 اب تک

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 32 رنز کا ہدفپہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں میں ویسٹ انڈین ٹ ... مزید

عابدشیر علی جواب دیں کہ انہوں نےمجھ سےکیاڈیل کی تھی،ڈاکٹرعاصم کاچیلنج

26 Apr, 2017 اب تک

عابدشیر علی جواب دیں کہ انہوں نےمجھ سےکیاڈیل کی تھی،ڈاکٹرعاصم کاچیلنجپیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹ ... مزید

آئی سی سی چمپئنز: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

26 Apr, 2017 اب تک

آئی سی سی چمپئنز: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلانآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکست ... مزید

پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

26 Apr, 2017 اب تک

پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدیپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ ... مزید

بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کا اعلان کر دیا

26 Apr, 2017 نیو

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے کے درم ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB