’’مسافر شب کو اٹھتا ہے………… جو جانا دور ہوتا ہے‘‘

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے افتتاح اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی مین عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ڈاکٹروں کے کردار کی اہمیت کو مدلل انداز میں اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو ہڑتال یا احتجاج کرنا زیب نہیں دیتا کیونکہ یہ مسیحا ہیں اور ان کے منصب کا تقاضا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کا تھام لیں اور اس ضمن میں، میں حاضر ہوں ۔

اگر ان کے کوئی مسائل ہیں تو وہ مل بیٹھ کر حل ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ایک موقع پر کہا کہ میری جیب میں پیسہ نہیں ہوتا اور نہ میں پیسہ رکھتا ہوں بلکہ صوبے کے وزیراعلیٰ کو بھی وزیر خزانہ سے ہی پیسے لینا ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب مجاہد شیر دل کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجاہد بھی ہیں، شیر بھی اور درد دل بھی رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے سمیت ملک کی اشرافیہ علاج کیلئے یورپ یا امریکہ جاسکتی ہے لیکن یہاں کا غریب جس کے پاس نہ سفارش ہے اور نہ پیسہ، وہ علاج کیلئے سرکاری ہسپتال تک نہیں جاسکتا اور مسیحا کی تلاش میں دھکے کھاتا رہتا ہے۔ یہ قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومیں محنت اور عمل سے بنتی ہیں اور جو قومیں اس اصول کو نظرانداز کر دیتی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا:
مسافر شب کو اٹھتا ہے………… جو جانا دور ہوتا ہے
وزیراعلیٰ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر کام کرنے والے تمام متعلقہ محکموں اور ادارو ں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے عظیم ساتھی ہیں۔ خدانخواستہ اگر صاف پانی والے لوگ ہوتے تو صاف پانی کی طرح یہاں بھی صفائی ہو جاتی۔ لیکن میرے ان عظیم ساتھیوں نے ایک ٹیم ورک کے طو رپر کام کیا ہے اور بڈ میں بھی 40 کروڑ روپے رضاکارانہ طو رپر کم کرا کے کارخیر میں حصہ ڈالا گیا ہے۔ یقینا اس ٹیم کو دنیا و آخرت میں اس کا اجر ملے گا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.