وزیرداخلہ نےمعطل کھلاڑیوں کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دیدی

20 Mar, 2017 چینل24
لاہور (24 نیوز): ایف آئی اے کی درخواست پر وزیر داخلہ نے شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن خان اور محمد عرفان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔پاکستان سپرلیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا داغ دھونے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا، ٹربیونل کا پہلا اجلاس چوبیس مارچ کو منعقد ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات کو ختم کرنے کے لیے اجلاس 24 مارچ کو طلب کیا گیا ہے جس میں ٹربیونل حاصل ہونے والے ثبوتوں کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کرے گا۔ محمد عرفان اور خالد لطیف نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر بیان بھی ریکارڈ کرا دیئے، شرجیل خان منگل کو پیش ہوں گے۔ایف آئی اے حکام نے خالد لطیف اور محمد عرفان سے ان کے موبائل فون ڈیٹا، بینک اکاؤنٹس اور دیگر معاملات پر تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق ناصر جمشید کو بھی ملک لائے جانے کا امکان ہے۔ادھر پی سی بی نے بھی کیس سے متعلق دستاویزات، شواہد اور کھلاڑیوں کے بیانات ٹربیونل کے حوالے کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹریبونل کے سربراہ تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس طلب کریں گے۔

Watch Live News

پاناما کیس کے فیصلے پر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ بھی سامنے آگئی

28 Jul, 2017 نیو

لاہور: پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی کرکٹر سٹار شاہد خان آفریدی بھی میدان ... مزید

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی یا نہیں ،اصل خبر آگئی

28 Jul, 2017 چینل-٥

لاہور(ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔پا ... مزید

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

28 Jul, 2017 نیو

لاہور: سری لنکا نے گزشتہ دنوں ہونے والے لاہور دھماکے کے بعد پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ... مزید

وقار یونس کی پاناما فیصلے پر عمران خان کو مبارکباد

28 Jul, 2017 نیو

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ باولر وقار یونس نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ ... مزید

سرفراز احمد کو ایک اور مہنگی کار کا تحفہ مل گیا

28 Jul, 2017 نیو

کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بطور ستائش یوسف دیوا ... مزید

اپنے کیریئر میں 19 بلے بازوں کو زخمی کیا، شعیب اخترکاانکشاف

28 Jul, 2017 چینل-٥

لاہور(آئی این پی) شعیب اختر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ دنیا کے واحد گیند باز  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB