میٹرو بسیں کیوں چلائی جارہی ہیں ،کرایہ کیاہوگا؟

21 Mar, 2017 نیو
لاہور: گزشتہ روز لاہور بھر میں چلائی جانے والی میٹرو بسیں آخر کیوں چلائی جارہی ہیں ۔ان کا مقصد کیاہے ،کرایہ کتنا ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بھر سے مسافروں کو میٹرو اسٹیشن تک پہنچانے کے لیے بس سروس شروع کردی گئی،ان ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا کرایہ 15روپے ہوگا، جن سے روزانہ سوا لاکھ شہری فائدہ اٹھائیں گے۔ لاہورمیں میٹرو فیڈر بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے اب خود پشاور میں یہی سروس شروع کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مخالفین الٹے ہوں یا سیدھے، وہ عوام کی خدمت کے منصوبے بناتے رہیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: