اہلکار دین محمد نے ریڑھی لگا لی،وزیراعلیٰ کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

21 Mar, 2017 چینل24
لاہور(24 نیوز)اپنی تنخواہ سے مایوس پولیس اہلکار دین محمد (deen muhammad)نے حکمرانوں اور پولیس افسروں سے تنگ آ کر پھلوں کی ریڑھی لگا لی ، دین محمد نے شہباز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنی تنخواہ سے مایوس پولیس اہلکار دین محمد نے روزی کے لیے پھلوں کی ریڑھی لگا لی ، دین محمد کا کہنا ہے کہ اپنا حق مانگنے پر پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔اپنے انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ پولیس نے اپنا حق مانگنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ، میرا میڈیکل کرایا گیا سب کلیئر ہونے کے بعد اب مجھے تنخواہ جاری کی گئی ہے۔دین محمد نے کہا کہ میں ہیڈ کانسٹیبل ہوں اور میری تنخواہ نویں سکیل پر بنتی ہے لیکن مجھے ساتویں سکیل کی تنخواہ دی گئی اور اس میں سے بھی الائونس کاٹ لیے جو میں وصول ہی نہیں کر رہا ہے۔دین محمد نے کہا کہ میں نے گھر کا کچن چلانے کے لیے پھلوں کی ریڑھی لگا لی ہے لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے میں ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار کھڑا ہوں گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ الیکشن لڑنے کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا تو انھوں نے کہا کہ میں چندہ مہم شروع کر دی ہے ، امید ہے اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گا۔ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں :

Watch Live News

اورلینڈو میں بلیوں سے محبت کرنیوالوں کیلئے کیفے

24 Jul, 2017 نوائے وقت

لندن( نیٹ نیوز) بلیوں سے محبت کرنیوالے افراد کیلئے اورلینڈو میں کیٹ کیفے قائم کیا گیا ہے ج ... مزید

خوش خوراکوں کیلئے خوشخبری مفت کھانا کھائیں، انعام بھی پائیں

24 Jul, 2017 نوائے وقت

بنکاک (نیٹ نیوز) خوش خوراک افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ مفت کھانا کھائیں اور انعام بھی پائیں۔ ... مزید

برش استعمال کئے بغیر پینٹنگ کا شاندار مظاہرہ

24 Jul, 2017 نوائے وقت

لندن ( نیٹ نیوز) ہاتھوں سے دلکش پینٹنگ بنانے والے با صلاحیت فنکار نے شائقین کو حیران کر دی ... مزید

دشوار گزار راستوں پر حیرت انگیز دوڑ

24 Jul, 2017 نوائے وقت

لندن ( نیٹ نیوز) ایڈونچر کے شوقین نوجوان کا دشوار گزار اور نا ہموار راستوں پر فری رننگ کا  ... مزید

نوجوان کا بوتلوں سے کرتب کا شاندار مظاہرہ

24 Jul, 2017 نوائے وقت

ٹورنٹو( نیٹ نیوز) یوں تو کرتب کے کئی شاندار مظاہرے آپ نے دیکھے ہونگے لیکن کینیڈا میں ایک ب ... مزید

جہاں رنگ: امریکہ نے پاکستان کو فوجی امداد روک دی

24 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

اس بارے میں وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں پاکستان مسلم لیگ۔ن کے سینیٹر، جنرل عبدا ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB