آصف زرداری کا چوہدری نثار کے حلقے میں جلسے کرنے کا اعلان

image
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ایک اہم اعلان کے بعد ممکنہ طور پر سیاسی ماحول ایک مرتبہ پھر گرم ہونے جارہا ہے- آصف زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقے چکری میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے-

اس اعلان کے ساتھ ہی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اب مفاہمت کی سیاست کا 4 سالہ دور ختم ہوگیا ہے اس لیے اب جارحانہ سیاست ہوگی۔

یہ بات انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی راولپنڈی کے عہدے داروں،ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس کے دوران عہدے داروں کے ساتھ آئندہ انتخابی حکمت عملی اور پارٹی پالیسی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں منعقدہ اس اجلاس میں عہدیداروں کی جانب سے بلاول بھٹو کو مکمل اختیار دینے اور فرنٹ لائن قیادت سونپنے کی اپیل کی گئی جس کے جواب میں آصف زرداری کہنا تھا کہ بلاول بھٹو مکمل طور پر نہ صرف بااختیار ہیں بلکہ وہی پی پی کی قیادت بھی کررہے ہیں،

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ چکری میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں چکری میں جلسے کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی دی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کارکنوں سے اگلی ملاقات چکری میں ہوگی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.