پاکستان کرکٹ بورڈ کی شاہد آفریدی اور کراچی کنگز کو قوانین کی خلاف ورزی پر دوسری وارننگ

image
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ نے کراچی کنگز کی جانب سے شاہد آفریدی کو اپنی فرنچائز کا صدر مقرر کیے جانے پر دوسری بار سخت ردعمل کا اظہار کردیا ۔اپنے اعلامیے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ ٹرانسفر،ریٹینشن یا ٹریڈ کی مقررر کردہ مخصوص وقت سے قبل کوئی کھلاڑی یا فرنچائز کسی تبدیلی کے اعلان کے مجاز نہیں۔

ٹرانسفر ونڈو یا ڈرافٹ (جو پہلے ممکن ہو) سے قبل تمام کھلاڑی قانونی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ کنٹریکٹ میں شامل ہیں۔پی سی بی اس بات کی بھی وضاحت دینا ضروری سمجھتا ہے کہ کنڑیکٹ کھلاڑی ،فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان ہے اور پی سی بی کے علاوہ کوئی دوسرا فریق اس میں تبدیلی کے اعلان کا مجاز نہیں ۔تبدیلی طے شدہ قانون اور مقرر کردہ وقت کے دوران ہی دونوں پارٹیاں پی سی بی کی اجازت کے بعد ہی کرسکتی ہیں۔شاہد آفریدی کے کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے وضاحت دیدی ہے کہ کوئی کھلاڑی جو ابھی کسی ٹیم کے ساتھ منسلک ہے وہ بھی کھلاڑیوں کے ٹرانسفر ،ریلیز ،یا ریٹینٹشن کے مقرر کردہ وقت سے قبل کس دوسری فرنچائز کو کھلاڑی کے علاوہ بھی کسی دوسری حیثیت سے جوائن نہیں کرسکتا ۔اور اس حوالے سے مقرر کردہ وقت اور قوانین پر عمل لازمی ہے۔زرائع کے مطابق جون یا اس کےبعد ٹرانسفر ونڈو کھلنے کی صورت ہی شاہد آفریدی اسی صورت کراچی کنگز قانونی طور پر جوائن کرسکتے ہیں جب کراچی کنگز ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پشاور زلمی سے ٹریڈکی درخواست کرے یا پھر پشاور زلمی انہیں خود ریلییز کردیں۔اس عمل سے قبل شاہد آفریدی قانونی طور پر اب بھی پشاور زلمی کا حصہ ہیں ۔زرائع کےمطابق پی سی ایل انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی پر کراچی کنگز اور شاہد آفریدی کو وارننگ دی ہے اور پشاور زلمی کے پاس قانونی کاروائی کا حق بھی موجود ہے-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.