بھارت میں لوگوں کے درمیان گوبر سے جنگ لڑنے کا مظاہرہ

21 Apr, 2017 نیو
آندھرا پردیش: بھارت کے ایک دیہات کائروپلا میں ہر سال لوگ ایک دوسرے پر گائے کا خشک گوبر پھینکتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے اس سے صحت اور خوشحالی آتی ہےجب کہ اس عجیب مقابلے میں ہر سال درجنوں لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں۔ دیومالائی داستانوں کے مطابق ویربھادرہ سوامی اور ایک دیوتا شیوا ، دونوں ہی بھدراکھالی نامی دیوی کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ ویربھادرہ سوامی نے بعد میں دیوی سے شادی کا انکار کردیا اس پر بھدراکھالی دیوی نے اپنے قبائلی وفاداروں کے ساتھ بدلہ لینے کی ٹھانی اور اس نے ویربھادرہ سوامی پر گوبر کے اُپلوں سے بارش کروادی۔ اسی یاد میں ہرسال دیہاتی ایک دوسرے پر خشک گوبر کے اپلے پھینکتے ہیں۔ لڑائی سے قبل گوبر سے بنی ہزاروں گیندوں کو خشک کرکے ایک جگہ جمع کردیا جاتا ہے اورلوگ 2حصوں میں بٹ جاتے ہیں ۔ ایک ویربھادرا سوامی کا گروپ ہوتا ہے جب کہ دوسرا بدرکھالی کی ترجمانی کرتا ہے۔ دونوں گروپ درختوں، میدان اور گھر کی چھتوں پر چڑھ کر ایک دوسرے پر گوبر پھینکتے ہیں۔ لوگ دیوانہ وار ایک ہاتھ سے گوبر پھینکتے ہیں اور دوسرے ہاتھ میں تولیا یا کپڑا لے کر اپنا بچاؤ کرتے ہیں۔ آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ’’ گوبر جنگ ‘‘ میں زخمی ہونے والے بعض لوگوں کا علاج ایک مندر میں کیا جاتا ہے جہاں زخموں پر گوبر کی ہی راکھ لگائی جاتی ہے۔گائے کا گوبر تو اتنی تکلیف نہیں دیتا لیکن گوتمار کا میلہ اس سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے جہاں 2گاؤں پندھورنا اور سواراگاؤں کے افراد ایک دوسرے پر پتھر پھینکتے ہیں۔ اس سنگ زنی میں کئی لوگ شدید زخمی اور چند ہلاک بھی ہوجاتے ہیں

Watch Live News

بنگلور : عجیب وغریب آپریشن نے دنیا کو حیران کردیا

20 Jul, 2017 نیو

نئی دہلی:طب کے شعبے میں آپریشن یا سرجری کو اہم ترین طریقہ علاج قرار دیا جاتا ہے اور جو مرض ... مزید

دبئی کی ٹیکنالوجی فرم مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا گھومنے والا گنبد بنا رہی ہے

20 Jul, 2017 نیو

مکہ مکرمہ :دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیکنالوجی فرم مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا گھوم ... مزید

لائیو پروگرام میں ’ نشے ‘ کا طریقہ بتانے والی خاتون اینکر معطل

20 Jul, 2017 نیو

قاہرہ:کبھی کبھار نیوز کاسٹر اور ٹی وی کی معروف شخصیات کو زیادہ چلاکی مشکل میں ڈال دیتی ہے  ... مزید

لندن، سائیکل کی خاتون مالک نے چور کو چکمہ دے کر سائیکل واپس لے لی

19 Jul, 2017 نیو

لندن: لندن میں چوری ہونے والی سائیکل کی خاتون مالک نے چور کو چکمہ دے کر اپنی سائیکل واپس ل ... مزید

سعودی عرب میں فقیروں نے پیسہ کمانے کے لیے خودکو خاکروب پیش کردیا

19 Jul, 2017 نیو

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ اور ریاض میں فقیر پیسے کمانے کے لیے خود کو خاکروب کے طور پر پیش ... مزید

برطانیہ میں خاتون کی آنکھ کے اندر سے 27 کانٹیکٹ لینز نکال لیے گئے

19 Jul, 2017 نیو

لندن: برطانیہ میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے آپریشن میں 67 سالہ خاتون کی آنکھ کے اندر موجود  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB