میری اور شاہ رخ خان کی سوچ بہت ملتی ہے:انوشکا شرما

21 Apr, 2017 نیو
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما شاہ خان کی بے حد دیوانی ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کو وہ اپنا بہترین کوساتھی اداکار بھی مانتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ شا ہ رخ کے ساتھ اپنے فنی کرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھرکنگ خان کے ساتھ ہدایتکارامتیازعلی کی فلم میں جلوہ گرہوں گی۔ اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کی نظرمیں بہترین ساتھی اداکارہیں، ہماری سوچ بھی ایک دوسرے سے بہت ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ مطالعے کے شوق کی وجہ سے ہر موضوع پر بات کرسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں آپس میں بہت سارے موضوعات پربہت سی باتیں کرتے ہیں جب کہ دیگر اداکاروں کی ایسی عادت نہیں ہے۔ انوشکا شرما نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ گپ شپ بہت اچھی لگتی ہے اور کام کے دوران ان کا جوش و خروش عروج پرہوتا ہے جوہرکسی کو متاثرکرتا ہے جب کہ امتیازعلی کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی سپراسٹارکے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔اداکارہ انوشکا شرما کی شا ہ رخ خان کے ساتھ یہ تیسری فلم ہوگی جب کہ اس سے قبل وہ ’رب نے بنادی جوڑی‘ اور’جب تک ہے جان‘ میں بھی اداکارکے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ہدایتکارامتیازعلی کی فلم میں شاہ رخ خان اورانوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظرآئیں گے اورفلم 11 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ فلم پہلے ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑکما چکی ہے۔

Watch Live News

انڈسٹری کی ترقی میں رکاوٹ ، معروف ادکارہ نے وجہ بتا دی

17 Aug, 2017 چینل-٥

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ شوبز مےں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہےں نقصان ہی ہ ... مزید

میوزک کی بنیاد ختم ، سب کیلئے لمحہ فکریہ

17 Aug, 2017 چینل-٥

لاہور (شوبز ڈیسک ) معروف گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ لوگ اچھا اورخالص مےوزک سننا چاہتے ہے ... مزید

پاکستان فلم انڈسٹری کا معیار بالی ووڈ جیسا ، حمائمہ ملک دل کی بات زبان پر لے آئی

17 Aug, 2017 چینل-٥

لاہور(شوبز ڈیسک) ٹاپ ماڈل و اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ بھارت کی فلموں کے معےار کو پاکستا ... مزید

پر ینیتی چوپڑا نے رنویر سنگھ سے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

17 Aug, 2017 چینل-٥

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ پر ینیتی چوپڑا نے اداکار رنویر سنگھ سے انوکھی خواہش ... مزید

ٹی وی ڈراموں میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جائے

17 Aug, 2017 چینل-٥

لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس  ... مزید

صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنورانتقال کرگئے

17 Aug, 2017 چینل-٥

سیالکوٹ(شوبز ڈیسک )صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنور 76 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB