ایران فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے:سعودی عرب

21 Apr, 2017 نوائے وقت
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے شام میں اسدی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر کیمیائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ شام میں نہتے شہریوں کا گھیراوکر کے ان کا قتل عام کررہی ہے۔ شام میں حزب اللہ کی موجودگی عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی سفیر نے ان خیالات کا اظہار سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ ایران کی کوشش ہے کہ جہاں جہاں ممکن ہوسکے لبنانی حزب اللہ کے انڈے بچے پھیلائے جائیں۔انہوں نے شام میں امریکی میزائل حملوں کی مکمل تائید کی اور کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کا بہتر روڈ میپ جنیوا 1 میں طے کردیا گیا ہے۔ پہلے جنیوا اجلاس میں شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کو مسئلے کے حل کا بنیادی نکتہ قرار دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور وادی گولان سے اسرائیل کے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست سے متعلق سعودی عرب کا موقف واضح ہے اور ہم ایک آزاد اور مکمل طور پر خود مختار فلسطینی مملکت کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

Watch Live News

’انڈیا اور امریکہ کے تعلقات اتنے مضبوط کبھی نہیں رہے‘

26 Jun, 2017 بی بی سی اردو

صدر ٹرمپ نے اپنے آپ کو اور وزیراعظم مودی کو 'سوشل میڈیا پر عالمی رہنماؤں' کے طور پر بھی بی ... مزید

سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، ملائیشیا آج عید الفطر منارہے ہیں

26 Jun, 2017 اب تک

سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، ملائیشیا آج عید الفطر منارہے ہیںویب ڈیسک: (25 جون 2017) سعو ... مزید

صدر ٹرمپ کی سفری پابندیاں جزوی طور پر بحال

26 Jun, 2017 بی بی سی اردو

امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر سفری پابندیوں کے قانون کو جزوی طور پر  ... مزید

کولمبیا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوب گئی،9افراد ہلاک30 لاپتہ

26 Jun, 2017 نیو

بوگوٹا: کولمبیا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہو گئے۔کشتی میں 160 ... مزید

کولمبیا: سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی، درجنوں لاپتا

26 Jun, 2017 وائس آف امریکہ اردو

حادثہ پیر کو گواتیپ نامی ایک جھیل میں پیش آیا جو ایک معروف سیاحتی مقام ہے۔اسلام آباد —لاطی ... مزید

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج امریکا پہنچیں گے

26 Jun, 2017 اب تک

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج امریکا پہنچیں گےواشنگٹن: (25 جون 2017) بھارتی وزیراعظم نری ... مزید

موصل: عراقی فورسز نے داعش کے حملوں کو ناکام بنا دیا

26 Jun, 2017 بی بی سی اردو

موصل کے پرانے شہر میں شدید لڑائی جاری ہےعراق کے شمالی شہر موصل میں حکومتی فورسز نے خود کو  ... مزید

ہلاک شدگان کی تعداد 139، حادثے کی تحقیقات کا اعلان

26 Jun, 2017 بی بی سی اردو

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرے ٹینکر کے الٹن ... مزید

فلپائن : فوج کا مراوی میں عید الفطر کے موقع پر 8گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

26 Jun, 2017 نوائے وقت

منیلا(آن لائن)فلپائنی مسلح افواج نے جنگ زدہ شہر مراوی کے اسلامی شدت پسندوں کے زےر قبضہ علا ... مزید

مقبوضہ کشمیر: سکیورٹی فورسز کا سرینگر میں پرتشدد آپریشن جاری‘ سکول پر مارٹر شیلنگ

26 Jun, 2017 نوائے وقت

سرینگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے اہم ترین علاقے بادامی باغ چھاﺅنی ک ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB