اسلام آباد: پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں ، وزیراعظم

21 Apr, 2017 اب تک
اسلام آباد: پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں ، وزیراعظموزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ تین سالوں میں اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے جس کے باعث پاکستانی معیشت کا شمار خطے کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہورہا ہیں ۔اسلام آباد میں علی بابا گروپ کے صدر مائیکل ایونز سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے صنعت کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی جبکہ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے شعبوں میں انقلاب آیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات ، گڈگورننس اور ٹیکس ڈھانچے میں بہتری پر توجہ دے رہی ہے ۔علی باباگروپ کے صدر مائیکل ایونز نے پاکستان کے دورے کی دعوت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ گزشتہ روز ان کی وفاقی وزراء سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے شعبوں میں ہونےو الی ترقی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں ۔ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشنز کا پاکستان میں ای کامرس کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ہے ۔ مائیکل ایونز نے اس یقین کا اظہار کیا کہ علی بابا کا ای پلیٹ فارم پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کےفروغ میں اہم کردار ادا کرےگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: