ماضی کی ایسی کامیاب فلمیں جنہیں چھوڑ کر سلو بھائی پچھتائے

21 Apr, 2017 نیو
لاہور:کسی بھی فلم کی کامیابی میں ہی در اصل اس فلم میں کام کرنے والے اداکار کی کامیابی چھپی ہوتی ہے اور اداکار اپنی اداکاری کی وجہ سے اور سب سے بڑھ کر فلم میں موجود کردار کی وجہ سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔سلمان خان کو بالی ووڈ کا دبنگ اداکار کہا جاتا ہے سلو بھائی نے شروع میں بہت ہٹ فلموں میں کام کیا تاہم کروڑوں دلوں کی دھڑکن اکیاون سالہ اداکار سے آگے چل کر یہ غلطی ضرور سرزد ہوئی کہ اس نے ایسی بعض فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا جنھوں نے ریلیز ہونے کے بعدبے پناہ کامیابی پائی اور دھوم مچا دی۔ایسی ہی فلموں کا ذکر درج ذیل ہے۔بازی گر(1993) عباس مستان نے اپنی اس بلاک بسٹر فلم میں سب سے پہلے سلمان خان کو ہیرو بننے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے اداکاری کرنے سے معذرت کر لی۔بازی گر میں کام کی آفر پھر شاہ رخ خان کو دی گئی جوش(2000) اس فلم جوش میں ”میکس“ کا کردار تقریباً ہر اداکار کرنا چاہتا تھا۔تاہم سلمان خان نے مصروف شیڈول کے باعث فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ ایک بار پھر یہ فلم شاہ رخ کے حصے میں آگئی۔کل ہو نہ ہو(2003) اس فلم نے بھارت کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی بڑی کامیابی پائی۔ اس فلم میں سلمان خان کو شاہ رخ کے مد مقابل ایک مختصر کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر سلمان نے انکار کردیا۔ بعد میں یہ کردار سیف علی خان کے حصے میں آیا۔اس کو خوبصورتی سے ادا کرکے سیف نے خوب تعریف سمیٹی۔چک دے انڈیا(2007) اس فلم کو شاہ رخ خان کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔کم لوگ جانتے ہیں، فلم میں کوچ کے کردار کے لیے پہلے سلمان خان کو پیشکش کی گئی۔ سلمان خان نے یہ کردار بھی اپنے مصروف شیڈول کے باعث ٹھکرا دیا۔بعد ازاں شاہ رخ نے کوچ کا کردار عمدگی سے ادا کیا اور خوب داد پائی۔گجنی(2008 ) کہا جاتا ہے، عامر خان نے اس فلم کی کہانی پڑھنے کے بعد فلم بنانے والوں کو بتایا تھا کہ ہیرو کے لیے سلمان خان موزوں رہے گا۔چناں چہ سلمان سے رابطہ کیا گیا۔تاہم کچھ وجوہ کی وجہ سے سلمان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔لہٰذا اس فلم میں عامر کو کام کرنا پڑا۔ گجنی سال کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی جس نے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی۔

Watch Live News

اداکارہ نور اور ریما کی نئی ایسی تصاویر وائرل کہ سب دنگ رہ گئے

27 Apr, 2017 نیو

لاہور: اداکارہ نور اور ریما کی نئی ایسی تصاویر وائرل کہ سب دنگ رہ گئے۔ ... مزید

مقبول ڈرامے " گیمز آف تھیرون" میں کام کرنے والے ہر قسط کا اتنا معاوضہ لیتے ہیں جتنا پاکستان میں سوچا بھی نہیں جاسکتا

27 Apr, 2017 نیو

کراچی: گیمز آف تھیرون کے 7 ویں سیزن کے لیے پانچ اداکار ایمیلیا کلارک، کٹ ہیرنگٹن ، لینا ہی ... مزید

شاہ رخ خان کی فلم کا نام تاحال فائنل نہ ہوسکا

27 Apr, 2017 نیو

ممبئی:اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھارتی ڈائریکٹر امتیاز علی کی نئی فلم میں ایک ساتھ ... مزید

دپیکا فلم ”رابطہ“ میں سپیشل سانگ کریں گی

27 Apr, 2017 نیو

ممبئی: اداکارہ دپیکا پدوکون سوشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سینن کی نئی فلم ” رابطہ &ld ... مزید

عالیہ بھٹ کی ایسی تصاویر وائرل کہ بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا

27 Apr, 2017 نیو

ممبئی: عالیہ بھٹ کی ایسی تصاویر وائرل کہ بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ ... مزید

بالی ووڈ لیجنڈ ونودکھنہ 70برس کی عمر میں چل بسے

27 Apr, 2017 نوائے وقت

بالی ووڈاداکارونودکھنہ 70سال کی عمرمیں چل بسے.بھارتی اداکارونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتل ... مزید

معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ انتقال کر گئے

27 Apr, 2017 وائس آف امریکہ اردو

ونود کھنہ کی عمر 70 سال تھی، وہ ایلائنس اسپتال میں جسم میں پانی کی شدید کمی کی باعث زیر عل ... مزید

’ونود کھنّہ فلمی دنیا نہ چھوڑتے تو سپرسٹار ہوتے‘

27 Apr, 2017 بی بی سی اردو

ونود کھنہ بالی وڈ کے ان چند ہیروز میں سے ہیں جنھوں نے اپنے کریئر کا آغاز بطور ولن کیا لیکن ... مزید

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’دی ڈراؤننگ‘‘ کا ٹریلر جاری

27 Apr, 2017 اب تک

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’دی ڈراؤننگ‘‘ کا ٹریلر جاریسنسنی خیز مناظر سے بھرپ ... مزید

خود کو ابھی بھی سٹار نہیں سمجھتی :پریانکا چوپڑا

27 Apr, 2017 نیو

ممبئی: بالی ووڈ میں جہاں تقریبا سب ہی ادکارائیں خود کو نمبر ون اور بڑا سٹار سمجھتی ہیں وہی ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB