پاناما فیصلہ،جے آئی ٹی کے لیے متعلقہ اداروں سے نام طلب

21 Apr, 2017 چینل24
اسلام آباد (24نیوز) پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کےلیے متعلقہ اداروں سے نام مانگ لیے ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کورنگ لیٹر کے ساتھ فیصلے کی کاپی متعلقہ 6 اداروں کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ عدالت نے متعلقہ اداروں سے جے آئی ٹی کے لیے نام بھی مانگ لیے ۔عدالت نے تینوں شخصیات کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی، سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ ذرائع کے مطابق نوٹسز وزیر اعظم کے سیکرٹری اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے بھجوائے گئے ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی ، چیئرمین ایس ای سی پی ، چیئرمین نیب اور گورنر سٹیٹ بینک کو بھی بھجوا دیا ۔ تمام متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ فیصلے کی روشنی میں جے آئی ٹی کیلئے اپنے نمائندے کا نام دیں ۔ عدالتی فیصلے کی نقول اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اٹارنی جنرل کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: