قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سے آؤٹ

21 Apr, 2017 اب تک
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سے آؤٹقومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز میں پریکٹس کے دوران حسن علی گراؤن انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے جس کی بنا پر انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی دن بدن فٹ ہو رہے ہیں تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وہ چند روز بعد دوبارہ پریکٹس شروع کر دیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: