وزیر اعظم کے استعفٰی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ استعفٰی کیوں دیں،خواجہ آصف

21 Apr, 2017 نیو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفٰی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ استعفٰی کیوں دیں استعفٰی کا مطالبہ کرنے والے کس بنیاد پر مطالبہ کر رہے ہیں, وزیر اعظم جے آئی ٹی کو ہر قسم کا ثبوت فراہم کریں گے, جے آئی ٹی سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا. ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ استعفٰی دینے کی وزیر اعظم کی دور دور تک کوئی سوچ نہیں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی لفظ با لفظ اطاعت کریں گے اس پر عمل کریں گے, وزیر اعظم کی میٹنگز میں طے پایا ہے کہ ہم جے آئی ٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے, تمام شہادتیں اور دستاویزات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی کس بنیاد پر استعفٰی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جہاں تک عمران خان کا تعلق ہے تو ان کا استعفٰی کا مطالبہ نامناسب ہے پیپلز پارٹی نے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اس لیے اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا. خواجہ آصف نے کہا کہ ہم تحقیقات کرانے کے لیے پہلے بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں, سپریم کورٹ نے ہمارے اس موقف پر مہر ثبت کر دی ہے, وزیر اعظم اپنی اور اپنے خاندان کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کریں گے اور اسے ہر قسم کی شہادت اور ثبوت فراہم کریں گے. انہوں نے کہا کہ ہم 16سوالوں کا جواب ضرور دیں گے اور 100فیصد دیں گے کیسے آیا سب کچھ بتایا جائے گا, وزیراعظم ہر الزام کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں وہ اپنی تین نسلوں کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں، جسطرح کی تحقیقات عدلیہ کو مطمئن کر سکتی ہیں اس کے لیے تیار ہیں جب تحقیقات شروع ہو گی تو اس کو ہر لحاظ سے پورا کریں گے، نواز شریف ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ جے آئی ٹی کا لیول کیا ہو گا جس لیول کی تحقیقات عدالت کو مطمئن کر سکتی ہیں اس لیول کی انوسٹی گیشن کے لیے بھی تیار ہیں۔

Watch Live News

بیٹے کی گریجویشن پر مریم نواز کا ٹویٹ وائرل ہو گیا

23 Jun, 2017 نیو

اسلام آباد:وزیراعظم اور ان کےاہلخانہ آج کل سعودی عرب میں ہیں ۔ وزیراعظم اور مریم نواز کی ع ... مزید

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کا جواب مسترد کردیا,10جولائی کو فرد جرم عائد ہو گی

23 Jun, 2017 نوائے وقت

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریری جو ... مزید

انگلینڈ اور جنوبی افریقا آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے

23 Jun, 2017 اب تک

انگلینڈ اور جنوبی افریقا آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گےٹاؤنٹن: (23 جون 2017) انگلین ... مزید

کوئٹہ دھماکہ: کراچی کی گاڑی استعمال ہونے کی خبروں پر آئی جی سندھ کا نوٹس

23 Jun, 2017 اب تک

کوئٹہ دھماکہ: کراچی کی گاڑی استعمال ہونے کی خبروں پر آئی جی سندھ کا نوٹسشہاب سلمانکراچی: ( ... مزید

بابر اعوان ممکنہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

23 Jun, 2017 اب تک

بابر اعوان ممکنہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گےاسلام آباد: (23 جون 2017)پاکس ... مزید

سپریم کورٹ : نہال ہاشمی کاجواب مسترد، فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ

23 Jun, 2017 اب تک

سپریم کورٹ : نہال ہاشمی کاجواب مسترد، فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہطیب بلوچاسلام آباد: (23 جون ... مزید

عرب ملکوں نے قطر کو 13 مطالبات کی فہرست پیش کردی

23 Jun, 2017 وائس آف امریکہ اردو

فہرست میں قطر سے عرب دنیا کی سب سے بڑی اسلامی تحریک 'اخوان المسلمون' کے ساتھ تمام  ... مزید

نہال ہاشمی پر 'فرد جرم' عائد کی جائے گی

23 Jun, 2017 وائس آف امریکہ اردو

 ... مزید

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کپتان سرفراز احمد میں دلچسپ مکالمہ

23 Jun, 2017 نیو

کراچی:کراچی میں وزیراعلی ٰ مراد علی شاہ نے نیاناظم آباد اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ دیکھا۔ پاکستا ... مزید

خوراک سے لدا پہلا بحری جہازترکی سے قطر روانہ کردیا

23 Jun, 2017 نیو

انقرہ:ترکی نے چار ہزار ٹن خوراک سے لدا اپنا پہلا مال بردار بحری جہاز قطر کے لیے روانہ کر د ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB