بیکری نے دنیا کے انوکھے ترین کیک بناکر سب کو حیران کردیا

image

جکارتا کی معروف یکری لینویلے کی انتظامیہ کو دنیا میں انوکھے ترین کیک بنانے میں مہارت حاصل ہے ۔ اس بیکری کے بنائے گئے کیک کو بنوانے کے لیے پہلے بکنگ کروانا پڑتی ہے ۔
اس بیکری کو بڑے اور پرانے قلعوں کی طرح کیک بنانے کے لیے دنیا بھر میںجانا جاتاہے ۔ بیکری کے بنائے گئے کیک کی لمبائی اور اونچائی سات میٹر تک ہوتی ہے ۔
بیکر ی 1992 میں شروع کیا گیا تھا۔شروع ہی سے سالگرہ کے کیک بیچنا ہی اس بیکری کا اہم کام تھا ۔2004 کے بعد اس بیکری نے لے نویلے کیک کے نام سے نیا برانڈ متعارف کر وا یا ۔
اس برانڈ کے تحت بیکری کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں کئی میٹر لمبے کیک بنوا کر بھیجنے شروع کر دیے ۔جس کے بعد اس کمپنی کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی ۔
خاص کیک بنانے کے لیے کمپنی کے 24ملازمین کو مسلسل 12گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے ۔کیونکہ اس میں زیادہ دیر نہیں لگائی جاسکتی ۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.