"عینک والا جن "کی ننھی اداکارہ معطر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

لاہور :نوے کی دہائی میں مشہور ہونے والے ڈرامے عینک والا جن کے تمام کرداروں کو جو شہرت ملی وہ شاید ہی کسی اور ڈرامے میں کام کرنے والے تمام اداکاروں کو ملی ہوگی ۔اسی ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت پانے والی بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والا شاید ہی کوئی شخص ہو جس کی اس وقت کے مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے جذباتی وابستگی نہ ہو۔ 

گزرتے وقت کیساتھ بھی عینک والا جن لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ امر رہا۔ جبکہ لوگ کئی برسوں تک اس مشہور ڈرامے کے کرداروں سے متعلق بھی جاننے کی کوشش کرتے رہے۔ اب اس ڈرامہ میں ایک بچی معطر کے کردار سے شہرت پانے والی لڑکی اچانک برسوں بعد منظر عام پر آئی ہیں۔ معطر کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیساتھ لی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے جاری ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.