امیتابھ اور رشی کپور 26 سال بعد ایک ساتھ

19 May, 2017 بی بی سی اردو
سپر اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک ساتھ ایک فلم میں باپ بیٹے کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔
امیتابھ اور رشی کپور فلم کے احک منظر میں

سپر اسٹار امیتابھ بچن ایک فلم میں 102 سال کے بزرگ بنیں گے اور اداکار رشی کپور ان کے 75 سال کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔

امیش شکلا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ میں امیتابھ اور رشی کپور ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ مصنف اور ہدایتکار سومیا جوشی کے کامیاب گجراتی ڈرامے ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا فلمی ورژن ہوگا۔

یہ فلم ایک والد اور بیٹے کی محبت کی کہانی ہے۔

رشی کپور کا ٹوئٹر پر پیغام

رشی کپور نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا

فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہو چکی ہے اور جولائی کے آخر تک ختم ہو گی۔

امیتابھ بچن اور رشی کپور تقریباً 26 سال کے بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ آخری بار دونوں اداکاروں نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اجوبہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک ساتھ کئی ہٹ فلموں کا حصہ رہے۔ ان دونوں نے 'امر اکبر انتھونی'، 'کبھی کبھی'، 'قلی' اور 'نصیب' جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔

امیش شکلا کی پچھلی فلم میں رشی کپور امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم 'آل از ویل' میں نظر آئے تھے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ امیتابھ اور شری کپور کی جوڑی اس بار بڑے پردے کیا جادو بكھیرتی ہے۔

Watch Live News

دیدار کی طویل عرصے بعد تقریب میں پرفارمنس

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ دیدار نے طویل عرصے بعد تقریب میںاپنے فن کامظاہر ہ کرکے شائقین س ... مزید

نصیبولعل آوازکا جادو جگانے ناروے چلی گئیں

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ نصیبولعل اپنی آوازکاجادوجگانے کےلئے ناروے کے دورے پرچلی گ ... مزید

فن پاروں کی نمائش کل ہو گی

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیراہتمام لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے ... مزید

انوشکا شرما ورات کوہلی سے ملنے کیلئے سری لنکا جا پہنچیں

18 Aug, 2017 نیو

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے عاشق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہ ... مزید

حکومت دم توڑ تی میوزک انڈسٹری و گلوکاروں کیلئے اقدامات کرے، سجاد

18 Aug, 2017 نیو

لاہور : مایہ ناز پاکستان گلوکار سجاد علی نے موجودہ دور کے گانوں کو بیکار کی اوچھ کود قرار  ... مزید

بھارتی ریاست کیرالہ میں سنی لیون کا تاریخی استقبال

18 Aug, 2017 نیو

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی نے شہرت میں بھارتی سیاستدان کو بھی پیچھے چھوڑ  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB