’گوگل لینز‘ کتنے کمال کی چیز ہے؟

19 May, 2017 بی بی سی اردو
گوگل نے اپنی سالانہ ترقیاتی کانفرنس میں گوگل لینس اور وی پی ایس جیسی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس سے متعلق متعدد عملی ایپلیکیشنز کی رونمائی کی ہے۔
گوگل سینسر

گوگل لینس آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہے کہ اس کے سامنے کیا چیز ہے

رواں ہفتے گوگل نے اپنی سالانہ ترقیاتی کانفرنس میں آرٹیفیشیل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت سے متعلق بعض بہترین عملی ایپلیکیشنز کی رونمائی کی ہے۔ اس ضمن میں اس نے اس بار پانچ نئی ایپس ڈیزائن کی ہیں۔

گوگل لینز

کمپنی نے جو پانچ نئی ایپس پیش کی ہیں ان میں سے 'گوگل لیز' کمال کی چیز ہے۔ یہ ایپ کیمرے کے سامنے جو بھی چیز آتی ہے اسے پہچان کر وہ اس کی ریئل ٹائم میں شناخت کر لیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ کیمرے کو پھول کے سامنے کریں تو وہ فوراً بتا دے گا کہ لینس کے سامنے اس وقت پھول ہے۔

گوگل لینز کو اگر کسی وائی فائی راؤٹر کے پیچھے لگے اس سٹکر کے سامنے کیا جائے جس پر پاس ورڈ درج ہو تو یہ ایپ خود ہی اس کے پاس ورڈ کی شناخت کر لے گی اور بغیر کچھ کیے ہی وہ اس نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو جائے گی۔

یہ ایپ ریستورانوں کے مینیو کا جائزہ لے سکتی ہے یا پھر دیگر زبانوں میں اس مینیو کو پیش کر سکتی ہے۔

ابھی گوکل نے یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ یہ ایپ بازار میں کب دستیاب ہوگی لیکن دوسری نئی ایپلیکیشنز کے ساتھ اسے بھی متعارف کروایا جائے گا۔

ہیڈ سیٹ

گوگل نے اعلان کیا ہے وہ دو سٹینڈ الون ڈے ڈریم ہیڈ سیٹ لانچ کرےگی جن کے لیے ضروری نہیں کہ کام کرنے کے لیے انھیں کسی سمارٹ فون سے مربوط کیا

سٹینڈ الون ڈے ڈریم ہیڈ سیٹ

گوگل نے گذشتہ برس ہی اپنے ڈے ڈریم ورچوؤل ریئیلٹی پلیٹ فارم کے ساتھ ہی ایک ہیڈ سیٹ کا اعلان کیا تھا جس میں سمارٹ فون کی مدد سے ورچوؤل ریئلٹی کا تجربہ ہو سکتا تھا۔

ڈے ڈریم کے ساتھ اب سام سنگ گلیکسی ڈیوائسز بھی کام کریں گی۔ اس سے قبل تک سام سنگ ڈیوائسز صرف گیئر وی آر کے ساتھ ہی کام کرتی تھیں۔

گوگل نے اعلان کیا ہے وہ دو سٹینڈ الون ڈے ڈریم ہیڈ سیٹ لانچ کرےگی جن کے لیے ضروری نہیں کہ کام کرنے کے لیے انھیں کسی سمارٹ فون سے مربوط کیا جائے بلکہ اس کے بغیر بھی وہ کام کریں گے۔

تجزیہ کار جیف بلیبر کا کہنا ہے کہ 'گوگل کو توقع ہوگی کہ بہترین کارکردگی والے ایک مخصوص ہیڈ سیٹ کی مدد سے بازار کو وسعت دی جاسکے گی لیکن اصل چیلنج مواد کی کمی اپنی جگہ موجود ہے۔'

فوٹو ٹولز

گوگل کی فوٹو ایپ کو اس وقت تقریبا 50 کروڑ لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ایپ ایک ایسا پروگرام ہے جو بہت سی تصویروں میں سے آپ کی فوٹو کو ترتیب دینے کا کام کرتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ تصویروں کا تعلق کیا ہے۔ مثال کے طور پر ایپ اگر یہ دیکھے کہ تصاویر میں کیک ہے تو پھر وہ اس دن کی تصویروں کو 'برتھ ڈے پارٹی' کے نام سے بالترتیب ایک جگہ جمع کر دے گی۔

فوٹو

کلیور فوٹو ٹولز کی ایپ کی مدد سے فوٹو شیئر کرنے میں بھی کافی آسانی ہوگی

اس ایپ کی مدد سے فوٹو شیئر کرنے میں بھی کافی آسانی ہوگی۔ یہ ایپ چہرے کی شناخت کر کے متعلقہ افراد یا گروپ کو فوٹو شیئر کرنے کی بھی خود ہی تجویز پیش کرے گی۔

وی پی ایس یعنی وژوؤل پوزیشننگ سسٹم

ٹریفک یا راستوں کی تلاش کے لیے ہم سے بہت سے لوگ اسی نوعیت کا جی پی ایس یعنی گلوبل پوزیشننگ سسٹم پہلے سے ہی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وی پی ایس اس سے کہیں بہتر ہے ایپ ہے۔

جی پی ایس میں کسی مقام سے متعلق باریکیاں یا اس کی تفصیل میسر نہیں ہوتی اور وی پی ایس اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ اس میں تھری ڈی ویژوئلائزیشن کے لیے ٹینگو تکنیک استعمال کی گئی ہے جو جہاں پر آپ ہوں وہاں کے آس پاس کی بہت سی چیزوں کی شناخت کرتی ہے۔ اس سے چند سینٹی میٹر کے فاصلے تک پتہ چلتا ہے کہ اس وقت آپ بعینہی کس مقام پر اور کہاں ہیں۔

یعنی اگر جی پی ایس آپ کو دروازے تک پہنچا سکتا ہے تو وی پی ایس سے آپ وہاں پر موجود اگر کسی خاص چیز کو تلاش کر رہے تو اس کا بھی پتہ کر سکتے ہیں۔

لیکن ایک مشکل ابھی یہ ہے کہ بیشتر سمارٹ فونز میں ٹینگو ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہے دوسرے یہ کہ وی پی ایس ابھی پوری طرح سے تیار بھی نہیں ہے۔

سینسر

ویژؤل پوزیشننگ سسٹم

بہتر گوگل ہوم

گوگل ہوم ایپ کا استعمال تو پہلے سے ہورہا ہے لیکن یہ ایپ آمیزون الیکسا ڈیوائس کے مقابلے پیچھے ہے۔ اس لیے گوگل نے اسی ایپ میں بعض نئے فیچر متعارف کروائے ہیں جو اسی ایپ میں جوڑے جا سکتے ہیں۔

اب 'ہوم' کی مدد سے فون کال بھی کی جا سکتی ہے۔ اس ایپ میں آواز کی پہچان کی صلاحیت ہے تو ایک خاندان کے مختلف ارکان اپنے مختلف فون نمبروں سے ہوم ڈیوائس سے کال کر سکتے ہیں۔

اس ایپ سے اب صرف سوالات کے جواب ہی تک نہیں بلکہ وہ خود اضافی معلومات فراہم کرسکے گی۔ مثلا یہ کہ یہ خود اپ کی جانب سے فیڈ کیے گئے کیلنڈر کی بنیاد پر بتا سکے گی کہ فلاں مقام پر ٹریفک زیادہ ہے۔

اس کانفرنس کی ایک اہم بات یہ ہے کہ کمپنی نے اب اپنی ایپس کو آئی فون میں بھی لانے کا اعلان کیا ہے۔ اب تک اس کی ایپس اینڈرائڈ ڈیوائسز تک ہی محدود تھیں۔

Watch Live News

رواں صدی کے وسط تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ

28 Jun, 2017 نیو

کراچی: رواں صدی کے وسط تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جانے کا خدشہ ہے۔ بین الاقوا ... مزید

ضرورت کمرہ کے اشتہار پر رشتوں کی پیشکش

28 Jun, 2017 بی بی سی اردو

کسی بھی بڑے شہر میں رہائش ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے اور خاص طور پر اس وقت جب رہائش کا بجٹ کم ہو ... مزید

انجیکشن کا متبادل تیار کر لیا گیا ہے

28 Jun, 2017 بی بی سی اردو

اس پلاسٹر یا پیچ پر چپکنے والی جانب بال کی طرح کی باریک تقریبا سو سوئیاں ہوتی ہیں جو جلد ک ... مزید

’سائبر حملے کا توڑ صرف ایک فائل‘

28 Jun, 2017 بی بی سی اردو

Dave LeeNorth America technology reporterکمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سکیورٹی کے ماہرین نے اس بڑ ... مزید

فیس بک کے صارفین کی تعداد دو ارب ہوگئی

28 Jun, 2017 بی بی سی اردو

فیس بک پر پرتشدد اور غیرقانونی مواد کو کنٹرول کرنے کی اہلیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیںفیس بک  ... مزید

میگا ونڈ پاور ٹربائن 100 منزلہ عمارت جتنی بلند

27 Jun, 2017 وائس آف امریکہ اردو

میگا ٹربائن بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بڑی ٹربائن سے بجلی کی فی میگا واٹ پیداواری اخ ... مزید

ماہرین کا جاب انٹرویو میں جھوٹ سے پرہیز کا مشورہ

27 Jun, 2017 نیو

لندن: ملازمت کیلئے انٹرویو ایک انتہائی اہم اور مشکل کام ہے جس کے لئے ہزاروں کتابیں شائع ہو ... مزید

یورپی یونین: گوگل پر 2.7 ارب ڈالر جرمانہ عائد

27 Jun, 2017 وائس آف امریکہ اردو

صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں یورپی یونین کی تاریخ میں کسی ایک کمپنی پر ک ... مزید

دنیا بھر کی کمپنیاں ایک بار پھر سائبر حملے کی زد میں

27 Jun, 2017 بی بی سی اردو

دنیا بھر میں بہت سی کمپنیوں کو ایک بار پھر سے سائبر حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے جس س ... مزید

یورپی کمیشن کا گوگل پر دو ارب 70 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

27 Jun, 2017 بی بی سی اردو

یورپیئن کمیشن نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرچ کے نتا ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB