کرن جوہر کو بلیک میل کرنیوالے خود پھنس گئے

19 May, 2017 نیو
ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز فلمساز کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والے 6 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار کرن جوہر نے ممبئی سائبر کرائم سیل میں نامعلوم افراد کے خلاف بلیک میل کرنے اور رقم مانگنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ کرن جوہر کی جانب سے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نئی فلم ”باہو بلی 2“ کے اصل پرنٹ کی کاپی انٹرنیٹ پر شیئر نہ کرنے کے بدلے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیںاور دھمکی دی ہے کہ اگر ا±ن کی مطلوبہ رقم نہ دی گئی تو وہ فلم کو آن لائن شیئر کردیں گے جس کی وجہ سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بالی ووڈ ہدایت کار کی درخواست پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور حیدرآباد دکن میں چھاپہ مارکر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کیا، دورانِ تحقیقات ملزم نے مزید افراد کی نشاندہی کی جس کے بعد پولیس نے 6 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: