پھلوں اورسبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد پر کشش

19 May, 2017 نیو
سڈنی:آسٹریلوی غذائی ماہرین کے مطابق پھلوں اورسبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد کو پر کشش اورجاذب نظر بنایا جا سکتا ہے۔ آسٹریلیا کی یونیورسٹی نیو کیسل کے ماہرین کی اس حوالے سے کی جانے والی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھلوں اورسبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد پر حیر ت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے جلد پر کشش اورجاذب نظر دکھائی دیتی ہے ۔یہ جلد میں قدرتی چمک لانے کا قدرتی ٹوٹکہ ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ پھل اور سبزیاں جیسے گاجر، مولی، مالٹے ، سیب اور دیگر کا استعمال کر کے جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: