سترہواں کانز فلم فیسٹیول پوری آب و تاب کے ساتھ جاری

19 May, 2017 وائس آف امریکہ اردو
ریڈ کارپٹ پر حسب معمول دنیا بھر کی فلم انڈسٹری کے ستاروں نے جلوے بکھیرے اور نت نئے ملبوسات اور ہیر اسٹائل و میک اپ کے ساتھ ’شٹربگز‘ یعنی کیمروں کے لئے خوب خوب پوز دئیےکراچی —آسکرز ایوارڈز کی طرح جس فلمی میلے کا فلمی جگت سے جڑے افراد سال بھر شدت سے انتظار کرتے ہیں وہ فرانس کے خوبصورت ساحلی شہر کانز میں سجنے والا کانز فلم فیسٹول ہے جو اس بار اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔’کانز فلم فیسٹول 2017‘ اپنی تمام تر رعنائیوں اور جگمگاہٹوں کے ساتھ پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ریڈ کارپٹ پر حسب معمول دنیا بھر کی فلم انڈسٹری کے ستاروں نے جلوے بکھیرے اور نت نئے ملبوسات اور ہیر اسٹائل ومیک اپ کے ساتھ ’شٹربگز‘ یعنی کیمروں کے لئے خوب خوب پوز دئیے۔سب کے ساتھ ساتھ ہر سال کی طرح اس بار بھی بالی وڈ کے ستارے کانز فلم فیسٹول کی رونقوں کا حصہ ہیں۔ایشوریا رائے کو کانز فلم فیسٹول میں شرکت کرتے ہوئے یہ پندرہواں سال ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ بالی وڈ کے موسیقار اے آر رحمٰن بھی کانز فلم فیسٹول میں شریک ہیں۔دپیکا پڈکون کا گہرے سبز رنگ کا اسٹائلش لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔جولیئن مور، ایلی فیننگ،وِل اسمتھ، جسیکا چیسٹیئن ، للِی رو ڈیپ، اوما تھرمین، بیلا ہدید، ماریئن کورٹیلارڈ، پیڈرو ایلموڈور، پارک چیک وورک اور گیبریل یررڈ بھی کانز فلم فیسٹول میں چار چاند لگانے والوں میں شامل ہیں۔ہسپانوی فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر پیڈرو کانز فلم فیسٹیول جیوری کے صدر ہیں جبکہ مشہور ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ جیوری ممبران میں شامل ہیں۔فیسٹول 17 مئی کو شروع ہوا جو 28 مئی تک جاری رہے گا۔فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں 25 فلمیں شریک ہیں۔ میلے کے ہر روز نئی نئی فلمیں پیش کی جا رہی ہیں جن کی کاسٹ بھی مداحوں کے درمیان ہے۔برطانو ی اخبار دی سن، خبروں کی ایجنسی رائٹرز اور دیگر میڈیا کے مطابق’ وونڈر اسٹرک‘، ’دی کلنگ آف اے سکریڈ ڈئیر‘، ’جوپیٹرز مون‘، ’ریڈئنس‘، ’لولیس‘ ، ’گڈ ٹائمز‘ اور دیگر فلمیں ٹرافی جیتنے کے لئے ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔فلم ’کلیئرز کیمرہ‘، ’پرومسڈ لینڈ‘، ’سی سور‘ سمیت بارہ فلموں کی خصوصی اسکریننگ کی جائے گی۔ فیس بک فورم

Watch Live News

ہالی ووڈ ایکشن ایڈونچر مووی دی ماؤنٹین بٹوین اس اکتوبر ریلیز ہو گی

28 Jun, 2017 اب تک

ہالی ووڈ ایکشن ایڈونچر مووی دی ماؤنٹین بٹوین اس اکتوبر ریلیز ہو گیلاس اینجلس: (25 جون 20 ... مزید

’خانہ پری کے لیے دیا گیا کام منظور نہیں‘

28 Jun, 2017 بی بی سی اردو

حنا سعیدبی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہورمام میں دو پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے  ... مزید

یقین ہے کہ لوگوں کو ’مام‘ پسند آئے گی: عدنان صدیقی

28 Jun, 2017 بی بی سی اردو

حنا سعیدبی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہورسری دیوی کی سات جولائی کو ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ ... مزید

عامر کا ایک اور نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل

28 Jun, 2017 نیو

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی نئی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ کے لیے نئے روپ  ... مزید

دنگل 2ہزار کروڑ کمانے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی

27 Jun, 2017 نیو

واشنگٹن: بالی ووڈ کی بلاگ بسٹر فلم ’ دنگل ‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ افوربیز ... مزید

بالی ووڈ ستاروں کے عیدالفطر پر مبارکباد کے پیغامات

27 Jun, 2017 نیو

ممبئی: عید الفطر پر جہاں دنیا بھر میں مسلمان جوش و جذبے کیساتھ ایک دوسرے سے ملتے اور پیغام ... مزید

عید کے موقع پر دبنگ خان کے گھر بالی ووڈ ستاروں کی آمد

27 Jun, 2017 نیو

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے عیدالفطر پر اپنے گھر میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاجس م ... مزید

لوٹ آئی پاکستان کی 'باغی' قنديل بلوچ

27 Jun, 2017 بی بی سی اردو

اس فلم میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیںپاکستان کی سوشل میڈیا سٹار قن ... مزید

شیفون کی ساڑھی اور منفی درجۂ حرارت

27 Jun, 2017 بی بی سی اردو

ریاض سہیلبی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچیپاکستان کی فلمی صنعت میں پہلی بار جلوہ گر ہونے والی ا ... مزید

بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ کا مصالحے دار سیکوئل تیار

26 Jun, 2017 وائس آف امریکہ اردو

سیکوئل کی کامیابی کے لئے اس میں ہر طرح کا ’مصالحہ‘ ڈالا گیا ہے۔ آئٹم سانگ بھی رکھا گیا ہے ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB