نوجوانوں کو روزگار کیلئے ملک بھر میں براڈ بینڈ سروس فراہم کریں گے: انوشہ رحمان

19 May, 2017 اب تک
نوجوانوں کو روزگار کیلئے ملک بھر میں براڈ بینڈ سروس فراہم کریں گے: انوشہ رحماناسلام آباد: ( 19 مئی 2017) وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقعوں کیلئے حکومت پورے ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے کوشش کررہی ہے۔ آئندہ ئندہ مالی سال میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ای کامرس کیلے مدد فراہم کریں گے۔اسلام آباد میں ملکی جامعات کے درمیان منفرد منصوبوں پرمنعقد مقابلے کی اختتامی تقریب سےخطاب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 50 ارب روپے کی لاگت سے ملک کے دور افتادہ علاقوں کو براڈ بینڈ سے منسلک کیا جایے گا۔ ملک میں 10 لاکھ نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی اور ملک کی ترقی کیلے عورتوں کو گھر سے کام کرنے کے مواقعے فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ای کامرس کی سب سے بڑی کمپنی علی بابا کا علی پے سسٹم جلد ملک میں کام شروع کر دے گا۔ سرکاری کمپنی نیشنل آئی سی ٹی ریسرچ اینڈ ڈیلویلپمنٹ کمپنی نئی کمپنی کو مالی معاونت اور مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرے گی۔ مقابلے میں نسٹ یونیورسٹی نے اول بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف فیصل آباد نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔یہ بھی پڑھئےاسلام آباد: 4جی کے نئے ٹیلی کام لائسنس کی نیلامی 24 مئی کو ہوگیاورنج لائن ٹرین کی بوگیوں کی پہلی کھیپ جولائی میں لاہور پہنچے گی
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: