آئندہ مالی سال کیلئے ملکی معیشت کا حجم ساڑھے 3 سوارب ڈالر تک پہنچ جائیگا: احسن اقبال

19 May, 2017 اب تک
آئندہ مالی سال کیلئے ملکی معیشت کا حجم ساڑھے 3 سوارب ڈالر تک پہنچ جائیگا: احسن اقبالاسلام آباد: (19 مئی 2017) قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لئے 2113 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور 6 فیصد اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے آخر تک ملکی معیشت کا حجم ساڑھے 3 سو ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا۔این ای سی کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کےبجٹ اور اقتصادی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چار سالوں کے دوران مجموعی ترقیاتی بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر کیلئے 411 ارب روپے، توانائی کیلئے 404 ارب روپے اور سی پیک کیلئے 180 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 6 فیصد، جی ڈی پی میں سرمایہ کاری کا تناسب 17.2 فیصد مقرر کرنے اور برآمدات کا ہدف 24 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیرمنصوبہ بندی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں این ایف سی کے تحت خصوصی علاقوں کیلئے فنڈذ مختص کرنے کا مقدمہ بھی پیش کیا ہے۔یہ بھی پڑھئےقومی اقتصادی کونسل نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دیآئندہ مالی سال، بجٹ خسارے میں اضافہ کئے بغیر ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا، احسن اقبال

Watch Live News

کراچی:آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

24 May, 2017 نیو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے اور ... مزید

میجرگگوئی کوایوارڈ دینا انسانیت کی توہین ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹرایمنسٹی

24 May, 2017 اب تک

میجرگگوئی کوایوارڈ دینا انسانیت کی توہین ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹرایمنسٹیسرینگر: ( 24 مئی 2017) ... مزید

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور کھلاڑی کی خالد لطیف کیخلاف گواہی

24 May, 2017 اب تک

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور کھلاڑی کی خالد لطیف کیخلاف گواہیلاہور: ( 24 مئی 201 ... مزید

سونے کے ورق میں لپٹی آئس کریم فروخت کیلئے پیش

24 May, 2017 نوائے وقت

دبئی (نیٹ نیوز) کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ محاورہ عرب ریاست ابوظہبی کے ا ... مزید

بھارت: ہاتھی نے فٹبال کھیلتے ہوئے سڑک بلاک کر دی

24 May, 2017 نوائے وقت

نئی دہلی (نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے اکثر افراد کو اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر دھرنا دیتے ہوئے ... مزید

کلبھوشن دہشتگرد ہے، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

24 May, 2017 اب تک

کلبھوشن دہشتگرد ہے، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسطنئی دہلی: (24 مئی 2017) نئی دہلی میں پاکست ... مزید

لاہور: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 18 افراد گرفتار

24 May, 2017 اب تک

لاہور: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 18 افراد گرفتارلاہور: (24 مئی 2017) لاہور  ... مزید

ٹرمپ کے مبینہ پرستار کی ہنگامہ آرائی، شنگھائی سے نیوجرسی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

24 May, 2017 نوائے وقت

شنگھائی (نوائے وقت نیوز)صدر ٹرمپ کے مبینہ پرستار کو ہنگامہ آرائی کرنے پر شنگھائی سے نیو جر ... مزید

ہانگ کانگ میں 20 فٹ لمبا جوتا تیار

24 May, 2017 نوائے وقت

ہانگ کانگ (نوائے وقت نیوز) نت نئے ڈیزائن اور سٹائل کے جوتے تو دنیا بھر میں بہت تیار کئے جا ... مزید

دبئی میں روبوٹ پولیس اہلکار نے کام شروع کر دیا

24 May, 2017 نوائے وقت

دبئی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی 2050ءتک پولیس کو بہتر بنا کر دبئی کو دنیا ک ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB