فیصل آباد: چکن پاکس سےمتاثرہ مزید 14 مریض اسپتال داخل

19 May, 2017 اب تک
فیصل آباد: چکن پاکس سےمتاثرہ مزید 14 مریض اسپتال داخلفیصل آباد: (19 مئی 2017) چکن پاکس کا مرض قابو سے باہر ہو گیا، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکن پاکس سے متاثرہ 5 بچوں سمیت مزید 14 مریض اسپتالوں میں پہنچ گئے۔ رواں برس چکن پاکس سے متاثر ہو کر 21 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔چکن پاکس کا مرض شہریوں کے لیے وبال بن چکا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الائیڈ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں 9 جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 5 مریض داخل ہوئے اور یوں دونوں بڑے اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 350 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے دوران علاج 21 مریض دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس مرض کا شکار زیادہ تر 21 سے 35 سال کی عمر کے افراد ہو رہے ہیں۔یہ بھی پڑھئےفیصل آباد: غفلت برتنے پر 8 پولیو ملازمین کو شوکازنوٹسز جاریفیصل آباد: چکن پاکس کا ایک اور مریض چل بسا، رواں برس تعداد 21 ہوگئی
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: