خرطوم: صدر بشیر، ریاض سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

19 May, 2017 وائس آف امریکہ اردو
سوڈان نے کہا ہے کہ ’’اس بات کا امکان ہے کہ یہ ملاقات ٹرمپ کے لیے مشکل پیدا کرے، جو سوڈان پر لاگو معاشی تعزیرات کو مکمل طور پر اٹھا سکتے ہیں، جنھیں امریکہ نے 1997ء میں عائد کیا تھا‘‘واشنگٹن —سوڈان کی حکومت نے کہا ہے کہ صدر عمر البشیر ریاض میں منعقد ہونے والے ایک سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شرکت کریں گے، کیونکہ بشیر نہیں چاہتے کہ سوڈانی اور امریکی تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔خرطوم میں وزیر اطلاعات احمد بلال نے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت برائے جرائم (آئی سی سی) کی جانب سے عائد کردہ فردِ جرم کے بعد امریکی صدر سے ملاقات کا معاملہ مشکل ہوگیا ہے۔اُنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’ساؤتھ سوڈان اِن فوکس‘ کو بتایا کہ ’’بین الاقوامی برادری میں صدر کی صورتِ حال ’آئی سی سی‘ کی جانب سے عائد کیے گئے فرد جرم کی تناظر میں دیکھی جاتی ہے، جو شرمندگی کا باعث ہے، اور ہم صورتِ حال کو پیچیدہ نہیں بنانا چاہتے‘‘۔بلال نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہ ملاقات ٹرمپ کے لیے مشکل پیدا کرے، جو سوڈان پر لاگو معاشی تعزیرات کو مکمل طور پر اٹھا سکتے ہیں، جنھیں امریکہ نے 1997ء میں عائد کیا تھا۔بلال نے کہا کہ ’’اگر وہ (صدر بشیر) صدر (ٹرمپ) سے ملتے ہیں تو یہ اضافی بوجھ ہوگا، اور پھر وہاں مخالفین کو موقع میسر آسکتا ہے کہ وہ (تعزیرات) اٹھانے میں مسائل کھڑے کر سکتے ہیں‘‘۔ فیس بک فورم
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: