ایڈوانس ٹیلی کام پاکستان میں نوکیا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گا

image
کراچی(24مئی، :)2017 ایڈوانس ٹیلی کام نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ایچ ایم ڈی گلوبل کے باضابطہ ڈسٹری بیوشن پارٹنر کے طور پر پاکستان میں نوکیا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گا۔

پاکستان کے لیے پہلے اسمارٹ فونز کے آرڈ ر کی خوشی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈوانس ٹیلی کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، رضوان مجید نے اپنے عزم پر زور دیا کہ ایڈوانس ٹیلی کام نے پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اس کے تمام وسائل اور کوششیں نوکیا اسمارٹ فونز کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ رضوان مجید نے چینل پارٹنرز کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قانونی طور پر درآمد کردہ اسٹاک ہی خریدیں جو ایڈوانس ٹیلی کام کی وارنٹی کے ساتھ ملک میں دستیاب ہوگا۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئر ایسٹ کامران خان نے ایڈوانس ٹیلی کام کی کوششوں کو سراہا اور رضوان مجید اور ایڈوانس ٹیلی کام کی ٹیم کا نوکیا فونز کے لیے عزم اور لگن کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ایڈوانس ٹیلی کام کی پاکستان میں نوکیا اسمارٹ فونز کو کامیاب بنانے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی کہ یکم دسمبر 2016سے ایڈوانس ٹیلی کام پاکستان میں ایچ ایم ڈی کا فعالڈسٹری بیوشن پارٹنر ہے ۔ ایڈوانس ٹیلی کام پاکستان میں موبائل فون ڈسٹری بیوشن کے حوالہ سے ایک قابل اعتماد نام ہے اورایڈوانس ٹیلی کام کو کسٹمرز کے لیے جدید ترین سہولیات اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں میں نمایاں مقام حاصل ہے

HMD Global Oy کا صدر دفتر ایسپو، فِنلینڈ میں واقع ہے اور نوکیا فونز کا نیا گھر ہے۔ایچ ایم ڈی اسمارٹ فونز اور فیچر فونز کی ایک وسیع رینج کو ڈیزائن اور مارکیٹ کرتا ہے جو ہر طبقے کے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔جدت اور معیار کے عزم کے ساتھ، HMD Global Oy کے پاس فونز اور ٹیبلیٹس کے یے نوکیا برانڈ کا خصوصی لائسنس موجود ہے۔نوکیا نوکیا کارپوریشن کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.