کراچی میں ‘‘انگلش ایکسس مائیکرواسکالرشپ’’ پروگرام کا آغاز

image
کراچی:امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کراچی کے پس ماندہ علاقوں کے طلبہ کے لیے ‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام (Access) کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ پروگرام طلبہ کو انگریزی زبان سکھانے اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں بیدار کرنے کا دو سالہ پروگرام ہے جس کے ذریعے محروم اور پس ماندہ طبقے کے 13 سے 20 سال کے ایسے طلبہ کو تربیت دی جاتی ہے جنھوں نے اسکول کی تعلیم مکمل کرلی ہو۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ اس پروگرام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی انگریزی کی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔ گریس شلیٹن کا کہنا تھا کہ ‘‘ آج طلبہ میں نظر آنے والا جوش و جذبہ خاصا متاثر کن ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں اضافہ ہو۔’’ پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ ‘‘ ہمارا یقین ہے کہ تعلیم ہی مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان کی کنجی ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی قونصلیٹ کراچی کو ایکسس پروگرام کی معاونت کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔’’

‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انگریزی زبان کی اعلیٰ مہارت اور قائدانہ اوصاف حاصل کریں، اس پروگرام کے ذریعے اب تک دنیا بھر کے 80 سے زائد ممالک میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زیادہ طلبہ کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔ ایکسس پروگرام کا پاکستان میں آغاز 2004ء میں ہوا اور پاکستان میں اب تک 13 ہزار سے زائد طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

کراچی سے پہلے یہ پروگرام حیدرآباد اور جامشورو سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کیا جاچکا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.