صدقہ فطر اور روزے کا سب سے کم فدیہ 100 روپے مقرر

image
رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن کی جانب سے صدقہ فطر اور روزے کے فدیے کی کم از کم شرح 100 روپے مقرر کی گئی ہے-

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہیے تاہم صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب کے مطابق کہ گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے ہے جبکہ جو کے حساب سے 240 روپے، کھجور اور کشمش کے نصاب سے صدقہ فطر کی شرح 1600 روپے فی کس بنتی ہے۔

چیرمین رویت ہلال کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ روزے کا فدیہ جو کے نصاب سے 7200 روپے جب کہ کھجور اور کشمش کے نصاب سے 48 ہزار روپے ہے۔ روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 مساکین کو کھانا کھلانا ہے یا اس کے عوض کم از کم 6 ہزار روپے فی روزہ ادا کرنے ہوں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.