موٹاپے نے بھارتی اداکار کی شخصیت ہی بدل دی

image

ممبئی: گزشتہ کئی برسوں سے بالی ووڈ سکرین سے دور رہنے والے اداکار ہرمین بیوجا منظر عام پر آگئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی نئی تصاویر میں اداکار اتنے موٹے نظر آرہے ہیںکہ انکی شخصیت کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔
ہرمین بیوجا کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے بھی غائب رہے اور اب ان کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا ہے، ہریتھک روشن کی طرح نظر آنے والے ہرمین موٹاپے کے باعث پہچاننے میں بھی نہیں آرہے ہیں، بھارتی میڈیا میں آنے والی تصویر میں اداکار کی نہ صرف سفید داڑھی نظر آرہی ہے بلکہ دیکھا جاسکتا ہے ہرمین کافی موٹے بھی ہوگئے ہیں۔
بھارتی اداکار نے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ”لو اسٹوری 2050“ سے بالی وڈ میں انٹری دی لیکن ہرمین فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے، اس کے بعد ہرمین بیوجا معروف اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں بھی رہے اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں لیکن دونوں کے درمیان کئی سال تک قربت رہنے کے بعد علیحدگی ہوگئی۔ہر


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.