انٹرنیشنل کرکٹرز کی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

19 Jun, 2017 نیو
اسلام آباد:سٹیون سمتھ، گریم سمتھ، کمار سنگاکارا سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر شاہینوں کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے، ٹائٹل جیتنے پر ہم گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی پیداوار قرار دے دیا۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔ Night all ... Thoughts of my day .. 1.Didnt like the ground emptying today once India were not winning 2.Pakistan were incredible today.???? — Michael Vaughan (@MichaelVaughan) June 18, 2017 سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر زیادہ مضبوط نہیں، گزشتہ دس برس سے وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں ہو رہی اور نہ ہی مہنگی اکیڈمیاں ہے اس کے باوجود اس کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا بڑی کامیابی ہے جس پر پاکستانی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ Pakistan show the way, played the way a champion team should. Congrats @TheRealPCB #CT17 #PakistanZindabad — Graeme Smith (@GraemeSmith49) June 18, 2017 سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہاکہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بھارت کو آئوٹ کلاس کیا اور بہترین کرکٹ کھیل کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنوبی افریقین ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ پاکستان نے بالکل ویسے ہی کھیلا جیسے چیمپئنز کو کھیلنا چاہیے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ Congrats Pakistan on a wonderful victory. To @imVkohli & your team, well played through the tournament & well spoken after the game #CT17 ! — Shane Warne (@ShaneWarne) June 18, 2017 آسٹریلوی قائد سٹیو اسمتھ بھی پاکستان کی شاندار پر فارمنس پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ پاکستان نے امید کے مطابق عمدہ کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کی۔ کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف فتح پر گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں فخر زمان اور حسن علی کو پاکستان سپر لیگ کی پیداوار قرار دیا۔ The biggest thing on display today is @TheRealPCB's heart. They played with courage and belief. Just an incredible performance by Pakistan — Kumar Sangakkara (@KumarSanga2) June 18, 2017

Watch Live News

پیٹو لڑکی نے نوڈلز سے بھرا پیالہ 25منٹ میں چٹ کر دیا

22 Jul, 2017 نوائے وقت

آکلینڈ( نیٹ نیوز) یوں تو لڑکیاں ڈائٹ کے معاملے بہت احتیاط سے کام لیتی اور کیلوریز سے پاک ک ... مزید

ناروے: خطروں کے کھلاڑیوں کا بیس جمپنگ کا مظاہرہ

22 Jul, 2017 نوائے وقت

اوسلو( نیٹ نیوز) ناروے کے پہاڑی علاقے میں بہادر خطروں کے کھلاڑیوں نے ونگ سوٹ پہن کر بیس جم ... مزید

کینیڈا: سالانہ شو میں جدید بائیکس توجہ کا مرکز بن گئیں

22 Jul, 2017 نوائے وقت

ٹورنٹو( نیٹ نیوز) کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ دنوں سالانہ سائیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس ... مزید

’جے آئی ٹی‘ رپورٹ، ملکی سیاسی فضا میں ہل چل: تجزیہ کار

22 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں ممتاز ماہر قانون ذوالفقار احمد بھٹا؛ مسلم لیگ ن ... مزید

کراچی پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر۔ایک ماہ میں 7 اہلکار شہید

22 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

 ... مزید

سنی لیون ماں بن گئیں

22 Jul, 2017 نیو

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنی لیون ماں بن گئیں لیکن نہ تو سنی لیون اپنے شوہر ڈینیل ویبر ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB