پنجاب حکومت نے عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری

19 Jun, 2017 نیو
لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت 26سے 28جون تک صوبے کے زیر انتظام اداروں میں چھٹی ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطرکے پرمسرت موقع پر 26جون بروز پیر سے 28جون بروزبدھ تک تعطیلات ہوں گی۔ ان ایام میں صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے اور محکموں کے ملازمین چھٹیاں منائیں گے۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیرکے روزعید الفطرہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ 3دن چھٹیاں منائیں گے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: