گورنر سندھ محمد زبیر کی کپتان سرفراز احمد کے گھر آمد ، بھائیوں سے ملاقات

19 Jun, 2017 نیو
کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان سرفراز احمد کے گھر گئے اور ان کے بھائیوں سے ملاقات کرکے انھیں مبارک باد پیش کی اور تاریخی فتح کی خوشی میں کپتان سرفراز احمد کے بھائیوں کو مٹھائی بھی کھلائی اور جیت کا جشن منایا ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے قوم کو عید سے قبل عید کی خوشیاں دیں ، چیمپئن شپ میں پوری ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ، کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا با الخصوص کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بہترین کپتانی بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہو کر ایک جذبہ سے کھیلی ۔، پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پوری ٹیم نے بلند حوصلہ کا مظاہر ہ کیا اور ایونٹ کے باقی میچوں میں نا قابل شکست رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ جنون کی حد تک دیکھا جانے والا کھیل ہے با الخصوص روایتی حریف بھارت سے کھیلا جانے والا میچ عوام اپنے اعصاب پر سوار کرلیتے ہیں اور جیت پر جشن اور ہار پر دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ چونکہ روایتی حریف سے تھا اس لئے جیت کا مزہ بھی دوبالا ہو گیا ، آج پوری قوم خوشی سے جھوم رہی ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ مستقبل میں بھی سرفراز بہترین کپتان ثابت ہو نگے ۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

Watch Live News

افغانستان اور آئر لینڈ کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ مل گیا

22 Jun, 2017 نیو

دبئی :آئی سی سی نے افغانستان اور آئر لینڈ کو ٹیسٹ سٹیسٹس کا درجہ دیدیا ۔آئی سی سی کانفرنس  ... مزید

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ہوٹل کے کمرے میں بنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

22 Jun, 2017 نیو

لندن : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی کھلاڑی کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ل ... مزید

پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ کیلئے27کھلاڑیوں کا اعلان

22 Jun, 2017 نیو

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹریننگ پرجانے والے27کھلاڑیوں کے ناموں کا ا ... مزید

محمد عامر آئندہ ہفتے اپنے کاونٹی کیرئیز کا آغاز کرینگے

22 Jun, 2017 نیو

لندن: چیمپینز ٹرافی میں بھارتی بلے بازوں کو آوٹ کرنے والے محمدعامر کیلئے کاونٹی کے دروازے  ... مزید

پی سی بی اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا

22 Jun, 2017 اب تک

پی سی بی اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیالاہور: (22 جون 20 ... مزید

پاکستان کو ارجنٹائن کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست

22 Jun, 2017 بی بی سی اردو

لندن میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے کوارٹر فائنل میں اولمپک چیمپئن ارجنٹائن نے  ... مزید

پاکستان کر کٹ ٹیم بھارت کو سب سے زیادہ ہرانے والی ٹیم بن گئی

22 Jun, 2017 نیو

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھا ... مزید

افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ مل گیا

22 Jun, 2017 بی بی سی اردو

افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فل ممبرز کا درجہ دے دیا گیا ہے ج ... مزید

پاکستان ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی نہ کرسکا

22 Jun, 2017 ڈی ڈبلیو اردو

عالمی نمبر ایک ارجنٹائن سے اس شکست کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ 2018 میں شرکت اب اگ ... مزید

افغانستان اور آئرلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ملک بن گئے

22 Jun, 2017 ڈی ڈبلیو اردو

افغانستان اور آئرلینڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ایک اجلاس میں مکمل رکن ملکوں کی حیثی ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB