نواز شریف اور زرداری کے ساتھ فرشتے بھی لگا دیں کرپشن نہیں رکے گی: عمران خان

19 Jun, 2017 نوائے وقت
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارت کیخلاف جیت پر سرفراز احمد اور ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت نے سب کو متحد کر دیا اور جیت پر ہر جگہ خوشیاں منائی گئیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی کارکردگی نے ثابت کر دیا کہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، موجودہ ٹیم ماضی کی ٹیموں سے اچھی ہو سکتی ہے، اگر سسٹم ٹھیک ہو جائے تو پاکستانی ٹیم دنیا کی سپر ون ٹیم بن سکتی ہے جس طرح ہمارے دیگر ادارے تباہ ہیں اسی طرح کھیل کا بھی برا حال ہے۔ نجم سیٹھی جیسے لوگ کرکٹ کا سسٹم ٹھیک نہیں کر سکتے۔ دنیا کے کسی ملک میں وزیراعظم کرکٹ کا سرپرست اعلیٰ نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کا بھی خوفناک ٹیلنٹ ہے، یہ ٹیلنٹ یہاں سے پیسے چوری کر کے دبئی بھیجتا ہے، کرپٹ مافیا ایک طرف ہے دوسری طرف پاکستانی عوام ............ لوٹا جا رہا ہے۔ سندھ میں چلے جائیں تو سڑکیں صرف کاغذوں پر بنتی ہیں۔ لاڑکانہ سے بہتر نظام تو موہنجو داڑو کا ہے، کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کر رہی ہے، اگر آصف زرداری اور نواز شریف کے ساتھ فرشتے بھی لگا دیں تب بھی کرپشن نہیں رکے گی۔ کرپشن رکے گی اگر ادارے کمزور اور طاقتور میں امتیاز نہیں کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پانامہ فیصلہ ........ کیس ہے جس سے یہ طے ہو گا کہ پاکستان کس طرف جائے گا۔ جے آئی ٹی کی کارروائی پر شور مچانے والوں کو خوف ہے کہ پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو ان کی باری بھی آئے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: